Tag: 15دہشت گرد ہلاک

  • وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20  دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی میں بیس دہشت گردہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش بمباربھی شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں فضائی کارروائی میں تین خودکش بمباروں سمیت بیس دہشت گردہلاک ہوگئے۔

     کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے،اسلحہ اورگولہ بارود تباہ کردیا گیا،گذشتہ روز دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بائیس دہشت گرد مارے گئے تھے اوراسلحہ اورگولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

     جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پرراکٹ حملہ کیا جس میں سات اہلکارزخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئےتھے۔

  • وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    تیراہ: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ شدت پسندوں مارے گئے، جبکہ تین اہکار زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کار روائی کی،کمین گاہ میں چھپے شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہکاروں پر حملہ کردیا۔

     جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیاہے۔

  • وادی تیراہ:  زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ: زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ :پاک فوج نے وادی تیراہ میں زمینی کارروائی کے دوران پندرہ دہشتگرد مار دیئے ہیں جبکہ  آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ہر گزرتے دن کیساتھ پاک فوج نے پاک سرزمین کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، پاک فوج کو وادی تیرہ کے علاقے مستک میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی، جس پر بھرپور ایکشن کا فیصلہ ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف بھرپور زمینی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تیس سے پینتیس شدت پسندوں نے وادی تیراہ کے سب سیکٹر مستک میں اکٹھے ہوکر ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، جس پر سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کی۔

    جس کے نتیجے میں دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر بھاگ نکلے، سیکیورٹی فورسز نے ہلاک افراد کی لاشیں اور بھاگنے والے دہشت گردوں کا اسلحہ قبضے میں لے لیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا ، جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں شدت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔