Tag: 15سالہ اداکار اوون کوپر

  • ایڈولیسنس کے 15سالہ اداکار اوون نے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوکر تاریخ رقم کردی

    ایڈولیسنس کے 15سالہ اداکار اوون نے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوکر تاریخ رقم کردی

    برطانوی سیریز ایڈولیسنس کے 15سالہ اداکار اوون کوپر ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے سب سے کم عمر اداکار بن گئے۔

    77 ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کو 14 ستمبر 2025 کو سی بی ایس پر براہ راست نشر کیا جائے گا، میزبانی کے فرائض مشہور کامیڈین نیٹ بارگاٹزے انجام دیں گے، کامیڈین کو اپنے شو "یور فرینڈ، نیٹ بارگاٹز” کےلیے ایمی ایوارڈ میں نامزدگی بھی حاصل ہوئی ہے۔

    نوجوان اداکار اوون کوپر نے اس معتبر ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کرکے سب سے کم عمر اداکار کے طور پر ایمی ایوارڈ کےلیے نامزد ہوکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

    ویب سیریز میں مرکزی کردار نبھانے والے اوون نے اپنی زندگی میں پہلی بار اداکاری کی اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، ان کی اداکاری دیکھ کر بڑے بڑے اداکاروں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لی تھیں۔

    ایڈولیسنس کی کہانی ایک نفسیاتی جرم کے ارتکاب پر مبنی ہے، جس میں ملزم جو بعد میں مجرم ثابت ہو جاتا ہے، ایک 13 سالہ بچہ ہے، اس ویب سیریز کی آفیشل ٹیم نے اس کہانی اور ویب سیریز کے لیے لفظ ”ڈراما“ استعمال کیا ہے۔

    تاہم یہ کہانی ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے، جسے فلم میں اچھوتے انداز میں فلمایا گیا ہے، ویب سیریز کا مرکزی خیال جیک تھرون اور اسٹفین گراہم نے تشکیل دیا اور اسے لکھا ہے۔

    اس سال کی نامزدگیوں میں تجربہ کار فلم اسٹار ہیریسن فورڈ بھی ایمی ایوارڈ کی پہلی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انھوں نے 83 سال کی عمر میں سیٹ کام "شکرنگ” میں اپنے معاون کردار کے لیے پہلی ایمی ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کی۔

    https://urdu.arynews.tv/webseries-kaos-netflix-season-1/