Tag: 15لاکھ سے تجاوز

  • وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی

    وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی ، سٹیزن پورٹل پر اب تک 18لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں  جبکہ 17لاکھ شکایت کو حل کیا جا چکا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قائم پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے ، مسائل کےحل کیلئےعوام کی بڑی تعداد نے پاکستان سٹیزن پورٹل سے رجوع کیا۔

    ترجمان پاکستان سٹیزن پورٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج ممبران کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی اور رجسٹرڈ ممبران کی تعداد1513598 ہوگئی، پورٹل پر اب تک 18لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں، جس میں سے 17لاکھ شکایت کو حل کیا جا چکا اور باقی حل کے مراحل میں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 92فیصد تک شکایات کو حل کیا گیا ہے ، پاکستان سٹیزن پورٹل سرکاری محکموں سے متعلقہ شکایات کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے جبکہ عوام اور حکومت میں اعتماد کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔

    یاد رہےسال  2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی، اس سلسلے میں مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سال 2019 میں سٹیزن پورٹل پر 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں تھیں۔