Tag: 15 افراد زخمی

  • مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز اور نمازیوں میں جھڑپیں، 15 افراد زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز اور نمازیوں میں جھڑپیں، 15 افراد زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز اور نمازیوں میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، اسرائیل فورسز اور نمازیوں میں جھڑپوں کے دوران 15 افراد زخمی ہوئے، نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ، پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔

    مسجد اقصی کے احاطے میں ہزاروں بچے، خواتین، بوڑھے بھی موجود ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازے سیل کردئیے ہیں۔

    واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی مہاجرین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا ارکن مظہر شہید ہوگیا تھا جبکہ دو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ بارڈر کے قریب فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں تین نہتے فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ فلسطین میں قابض صیہونی فورسز نے فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا، علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے رفاہ میں بھی فضائی کارروائی کی گئی تھی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تین فلسطینی شدید زخمی ہوئے تھے۔

    گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : سال نوپرہوائی فائرنگ سے 15 افراد زخمی

    کراچی : سال نوپرہوائی فائرنگ سے 15 افراد زخمی

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس ، ناظم آباد ، لیاری، رضویہ سوسائٹی، محمو د آباد، آگرہ تاج کالونی اور لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں سال نوپر ہوا ئی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں سال 2018 کا آغاز ہوگیا جس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔


    نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔