Tag: 15 افراد ہلاک

  • چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    یورپی ملک چیک ریپبلک کی پراگ چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم نکلا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کے والد بھی جمعرات کی صبح مردہ حالت میں پائے گئے تھے، پولیس کو یقین ہے کہ اسی مشتبہ شخص نے ہی اپنے والد کو بھی ہلاک کیا ہے۔

  • بھارت: مدھیہ پردیش میں بس پُل سے گر گئی، 15 افراد ہلاک

    بھارت: مدھیہ پردیش میں بس پُل سے گر گئی، 15 افراد ہلاک

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یاتریوں کی بس پُل سے گرگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے کھرگون سے اندور جانے والی ایک بس پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

    کھرگون کے سب ڈویژنل افسر (پولیس) راکیش موہن شکلا نے بتایا کہ اندور کی طرف جا رہی بس ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 34 کلومیٹر دور ڈونگرگاؤں کے نزدیک ندی کے پل پر ریلنگ کو توڑ کر نیچے گر گئی۔

  • میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ‘ 15 افراد ہلاک

    میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ‘ 15 افراد ہلاک

    میکسیکوسٹی: میکسیکو کے نائب کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست گوانا جواتو میں واقع نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    میکسیکو پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے وسطی شہر سلامانکا میں واقع لاپلایا نائٹ کلب میں فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    یاد رہے کہ میکسیکو کے شہر سلامانکا میں سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیوس میکسیکانوس کی مرکزی پائپ لائن ہے جہاں تیل چوروں نے گزشتہ چند سالوں میں کمپنی کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

    میکسیکو: وہاکا کا میئر حلف ا ٹھانے کے کچھ دیر بعد قتل

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں میکسیکو کی جنوبی ریاست وہاکا کے بد قسمت میئر کو حلف اٹھانے کے محض دو گھنٹے بعد ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق میئر اپاریسیو حلف اٹھانے کے بعد مختلف سٹی آفسز کے دورے پر تھے، اور ان کے حامی ان کے گرد جمع تھے کہ ایسے میں قاتل نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ قاتل شمالی میکسیکو میں سابق پولیس اہل کار تھا۔

  • نیروبی کے فائیو سٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

    نیروبی کے فائیو سٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

    نیروبی : کینیا کے دارالحکومت میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ضلع ویسٹ لینڈ میں واقع ڈوسٹ ڈی 2 نامی پُر تعیش ہوٹل پر منگل کے روز دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد افراد کو قتل کردیا۔

    نیروبی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ابھی بھی عمارت کے اندر موجود ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز نے سات منزلہ عمارت کی چھ منزلیں دہشت گردوں سے خالی کروالی لی ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام لوگوں کو ہوٹل سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 100 افراد بدھ کی صبح عمارت سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

    کینین حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا محاصرہ ختم ہوگیا لیکن سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے جبکہ مسلسل دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد لقمہ اجل بنے ہیں لیکن سرکاری ذرائع نے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    مزید پڑھیں : صومالیہ میں کینیا کی فوج کا آپریشن،الشباب کے 52 جنگجو ہلاک

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ نے نیروبی ہوٹل حملے میں ایک امریکی شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

     

    اس حملے کا آغاز اس وقت ہوا جب 101کمروں کے ہوٹل، ایک ریسٹورنٹ اور متعدد دفاتر پر مشتمل ڈوسٹ ڈی 2 کمپلیکس میں ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز پانچ کلو میٹر دور تک واضح طور پر سنی گئی۔

  • ایران: فوجی طیارہ گرکر تباہ، پندرہ افراد ہلاک

    ایران: فوجی طیارہ گرکر تباہ، پندرہ افراد ہلاک

    تہران: ایران میں فوجی کارگو طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب پیش آیا، اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صرف ایک فلائٹ انجینیئر خوش قسمتی سے زندہ بچ نکلا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سولہ افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک فلائٹ انجینئیر زندہ بچا۔

    حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی کوشش میں پائلٹ کی غلطی سے گرکرتباہ ہوا، فوج کا یہ مال بردار طیارہ وسطی صوبے البرز میں قراج کے نزدیک فتح کے ہوائی اڈے کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔

    حادثے کے بعد جہاز کا بلیک باکس تلاش کرلیا گیا ہے، مال بردار طیارے بوئنگ 707 میں گوشت لدا ہوا تھا اور وہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک سے آرہا تھا۔

    اس سے قبل گذشتہ سال فروری میں ایران میں ایک طیارہ حادثے نے 66 افرار کی جانیں نگل لی تھیں۔ علاوہ ازیں اگست 2014 میں بھی اسی نوعیت کے حادثے میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ امریکا کی سخت اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران نئے جہاز خریدنے سے قاصر ہے، جبکہ طیارہ سازی کے لیے دیگرے ممالک سے پرزے بھی نہیں خرید سکتا۔

  • چین : ٹرک اور گاڑیوں میں تصادم‘  15 افراد ہلاک

    چین : ٹرک اور گاڑیوں میں تصادم‘ 15 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے شمالی مغربی علاقے میں تیزرفتار ٹرک ہائی وے پرگاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات چین کےصوبے گانسو کی شاہراہ پر ٹرک ڈرائیور گاڑی پرکنٹرول کھو بیٹھا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 31 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور حادثے کے بعد ٹول اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے افسوس ناک حادثے میں 15 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    چین: بس ڈرائیور اور مسافر میں جھگڑے کی وجہ سے بس دریا میں جا گری

    یاد رہے کہ دو روز قبل دوران سفر بس ڈرائیور اور خاتون میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ رین نامی بس ڈرائیور سے جھگڑا کرنے والی خاتون کی شناخت 48 سالہ لیو کے نام ہوئی ہے جو اسٹاپ گزرنے پر آپے سے باہر ہوگئی تھی۔

  • چترال میں سیلاب 31 افراد ہلاک،کئی لاپتہ

    چترال میں سیلاب 31 افراد ہلاک،کئی لاپتہ

    چترال؛ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 31 افراد ہلاک جبکہ 31 لاپتہ افراد میں سے 18 کی نعشیں مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چترال میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے این ڈی ایم اے سے فضائی کارروائی کےلیے مدد مانگ لی.

    ضلع ناظم چترال کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں مدد کے لیے این ڈی ایم اے سے رجوع کیا ہے،سیلاب کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے.

    ناظم چترال مغفرت شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں جبکہ مسجد کی چھت گرنے سےدس نمازی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، ان کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

    وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواہ پرویز خٹک نے ہلاک افراد کے ورثا کے لیے تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے.

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صورتحال سے نمٹنے کےلیے ہنگامی حکمت عملی نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی اور صوبائی حکومت کو فوری متحرک ہونے اور مقامی آبادی کے مکمل تحفظ کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.