Tag: 15 اگست

  • بھارت میں یوم آزادی (15 اگست) پر بڑی پابندی عائد

    بھارت میں یوم آزادی (15 اگست) پر بڑی پابندی عائد

    بھارت کا یوم آزادی 15 اگست کو منایا جاتا ہے تاہم اس بار یوم آزادی کے موقع پر وہاں کے شہریوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارتی اپنا یوم آزادی جمعہ 15 اگست کو منائیں گے، لیکن آزادی کے موقع پر انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے خلاف شہری عدالت پہنچ گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں میونسپل کارپوریشن نے 15 اگست کو یوم آزادی اور 16 اگست کو جنم اشٹمی کے موقع پر گوشت فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے گوشت کی دکانیں اور مذبح خانے بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے شہریوں نے یہ پابندی ماننے سے انکار کر دیا ہے اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

    قانون کے طالبعلم وی سری کانت نے میونسپل کارپوریشن کے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا کہ حیدرآباد کی میونسپل کارپوریشن کو اس قسم کے احکامات جاری کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں جب کہ ان احکامات کا کوئی جواز بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

    آج اس درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل وجے گوپال نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کا یہ اقدام غیر قانونی اور بھارتی آئین کے آرٹیکل کے تحت شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ تاجروں کے قانونی اور پر امن کاروبار میں رکاوٹ ہے، اس لیے اس حکمنامے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

    جسٹس بی وجے سین ریڈی نے جی ایچ ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اس فیصلے کے پیچھے موجود وجوہات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت بدھ 13 اگست تک ملتوی کر دی۔

    https://urdu.arynews.tv/betel-and-gutka-smoking-in-the-harrow-area-of-london/

  • 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

    14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے قومی سطح پر 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے قومی سطح پر 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، 15 اگست کو یوم سیاہ کے باعث پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • 15 اگست کو ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہے، بیرسٹرعلی ظفر

    15 اگست کو ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہے، بیرسٹرعلی ظفر

    اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے، 15 اگست کو آئین کے مطابق ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سب سے پہلے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور بعد میں وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا، آزاد امیدواروں کو پسند کی جماعت میں شمولیت کا وقت دیں گے۔

    نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا، نو منتخب ارکان 10 دن میں انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں گے۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پارٹی لسٹ کے مطابق مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں گی، الیکشن کمیشن سے نتائج کے اعلان کے اگلے روز ہی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، وزیر اعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگراں حکومت سبکدوش ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    واضح رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ شفاف و غیر جانبدار انتخابات کے لیے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا، انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا مسلم لیگ ن کا سیاسی بیان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔