Tag: 15 سال

  • امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت

    امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت

    امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت دے دی گئی مجرم نے 24 سال قبل اپنی دوست کے والدین کو قتل کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت دے دی گئی۔ ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم سگمن کی سزائے موت پر عملدرآمد براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں کیا گیا، جہاں تین افراد پر مشتمل اسکواڈ نے فائرنگ کی۔

    سگمن نے 24 سال قبل 2001 میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کیا تھا۔ اس جرم کی پاداش میں اس کو امریکی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    امریکا میں آخری بار 2010 میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے یوٹاوہ میں سزائے موت دی گئی تھی۔

    رواں سال امریکا میں 6 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ 23 ریاستوں میں سزائے موت ختم کی جا چکی ہے۔

  • 15 سال سے زائد پرانی گاڑی رکھنے والوں کے ساتھ یکم اپریل کو کیا ہوگا؟

    15 سال سے زائد پرانی گاڑی رکھنے والوں کے ساتھ یکم اپریل کو کیا ہوگا؟

    15 سال زائد پرانی گاڑی رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار کہ وہ یکم اپریل سے بڑی پابندی کی زد میں آ کر بڑی مشکل میں گرفتار ہونے والے ہیں۔

    آج کے دور میں جس کے پاس گاڑی ہے، وہ خوش قسمت ہے۔ لیکن اگر کسی کے پاس گاڑی 15 سال پرانی ہے تو اس کے لیے اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ یکم اپریل سے ان کی گاڑیوں کو پٹرول نہیں دیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت نے کیا ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی پر قابو پانا قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کا اطلاق نئی دہلی پر ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق مرکز میں حکومت کرنے والی پارٹی بی جے پی کی زیر قیادت دہلی میں حکومت بننے کے بعد نئی حکومت نے 15 سال پرانی گاڑیوں کو یکم اپریل سے پٹرول فراہم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کا کہنا ہے کہ حکومت تمام پٹرول پمپس پر ایسے آلات نصب کرے گی جو 15 سال سے پرانی گاڑیوں کی شناخت کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں پہلے ہی پالیسی نافذ ہے کہ 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیاں اور 15 سال سے پرانی پٹرول گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

    اس حوالے سے2021 میں ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے یکم جنوری 2022 کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گاڑیاں ضبط کر کے کباڑ خانے بھیجنے کا حکم دیا تھا۔