Tag: 15 سالہ لڑکی

  • کراچی  سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف

    کراچی : گلشن اقبال سے سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی نے اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کے مبینہ لاپتہ ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    تفتیشی پولیس لڑکی کولےکرنوشہروفیروز سےکراچی پہنچ گئی، پولیس نے کہا کہ بازیاب لڑکی کو کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گلشن اقبال تفتیشی پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کروایا، ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب

    حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد اظہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، لڑکی کےاہل خانہ نےاظہر پر لڑکی کو اغواکرنے کا الزام لگایا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ مبینہ ملزم اظہر لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

  • 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

    کراچی : کورنگی میں 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لڑکی کے والد کا دوست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیاکالونی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    کورنگی پولیس نے ریپ کیس کےملزم پرویزکوگرفتار کرلیا، ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ ملزم پرویز گرفتاری کے ڈر سے چھپا ہوا تھا، شعبہ تفتیش پولیس کیساتھ ملزم کا میڈیکل کروائیں گے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 15 سالہ لڑکی کے والد کا دوست ہے اور 2 روز قبل ہی لڑکی کی منگنی ہوئی تھی۔

    ملزم پرویز کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، واقعہ 15 تاریخ کو اسکول کے سامنے درزی کی دکان پر پیش آیا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گہا کہ 17 تاریخ کو لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر زیادتی کا پتہ چلا، بہن کے مطابق وہ مہندی سینٹر جارہی تھی محلے دار پرویز مسیح نے اشارہ کرکے بلایا اور والد کا نمبرمانگا والد کا نمبر دینے لگی تو دکان میں گھسیٹ کر شٹر بند کردیا۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کردیا اور زنا کرتا رہا، میں نے بہت شور شرابہ کیا لیکن کسی نے نہیں سنا پھر کچھ دیر بعد کپڑے پہنا کر کہا اب گھر چلی جاو میں گھبرائی ہوئی گھر پر آئی ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی میں  15 سالہ  لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

    کراچی میں 15 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

    کراچی : 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمیات کے قریب مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پندرہ سال کی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ملزم کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیا ہے، ملزم کا نام عرفان ہے۔

    ایس ایس پی ایس ایس پی ایسٹ سردارعبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ زینب گھر میں اکیلی تھی، والدین کام پر گئے تھے ، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔

    عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ کچھ دنوں سے ملزم عرفان گھرمیں کام کاج کیلئے آرہا تھا، آج زینب کو اکیلے پاکر زیادتی کی اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ سردارعبدالرحیم شیرازی نے کہا مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور میڈیکو لیگل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    حکام کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس مزید معلومات اور شواہد حاصل کر رہی ہے۔

  • کراچی : صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف

    کراچی : صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف

    کراچی : صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا، بھائی یاسر نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا۔

    پریڈی پولیس نے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ،بہن اور والدہ پنجاب کالونی سےخریداری کرنےصدر آئے تھے ، خریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ دھماکاہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

    مدعہ مقدمے کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ گر کر بےہوش ہوگئیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

    دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔