Tag: 15 ملزمان گرفتار

  • ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

    ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

    لاہور: اسلام پورہ پولیس نے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے  15 ملزمان کو  گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 15 ملزمان کو  گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا۔

    اسلام پورہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لے لیاگیا، ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم حماد سے رائفل پستول سمیت گولیاں برآمد ہوئی ہے۔

    اسلام پورہ پولیس حکام کا مزید  کہنا ہے کہ ملزم حسیب الرحمان کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

  • رینجرز کے چھاپے : ایم کیو ایم  لندن کے دو کارندوں سمیت 15 ملزمان گرفتار

    رینجرز کے چھاپے : ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں سمیت 15 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں سمیت15افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان پر سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کامیاب کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں سمیت 15ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پرفائر بریگیڈ ناظم آباد اور سیکٹرالیون ایف نیو کراچی میں کارروائی میں دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز محمد خالد عرف مودی اور معراج الدین عرف ماجو گرفتارکیا۔

    ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم خالد سر سید تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر عرفان حیدر اور نیو کراچی تھانہ کے سینئر انویسٹی گیشن آفیسرشہباز علی کے قتل میں ملوث ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے، زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے، فائر نگ، شٹر ڈان ہڑتالیں کروانے اور روڈ بلاک کرنے میں ملوث ہیں۔

    ملزم محمد خالد یونٹ نمبر137اے نارتھ کراچی کا ممبر رہا 2012میں سیکٹر ممبر بن گیا،ملزم 2008میں شاہ نواز بھٹو کالونی نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان جھگڑے میں ملوث ہے۔

    ملزم معراج 2011 ایم کیو ایم (الطاف) میں شمولیت اختیار کی اور یونٹ نمبر33F ایوب گوٹھ گڈاپ ٹاوٴن کا ممبر رہا،ملزم معراج عبداللہ عرف ڈاکٹر(پی ایم ایل۔ف)اور اختر گبول کے قتل میں ملوث ہے ،ملزم احسن آباد گڈاپ ٹاوٴن میں 30 پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سہراب گوٹھ، مبینہ ٹاؤن، کھارادر، گارڈن، عید گاہ اور نبی بخش کے علاقے میں کارروائی میں13ملزمان کو گرفتارکیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 15 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 15 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ بار سے چار ملزمان گرفتارکرکے بیس حقے اور فلیورتحویل میں لے لیے۔

    شہرقائد کے علاقے سچل میں پولیس سے مقابلے میں فائرنگ سے ڈاکوہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ڈاکو سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    سپرہائی وے پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فون اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    رضویہ پولیس نے باپ کے مبینہ قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا، ملزم نے جرم کا اقرار کرلیا۔ پولیس نے مقتول کے بڑے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا درج کرلیا۔

    گلبرگ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرلیے جن میں دو ڈاکواورایک موٹر سائیکل لفٹر شامل ہے، ملزمان سے دو پستول چھینا گیا سامان اورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    کھارادر تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے کارروائی کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

    ادھر اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس نے آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سےغیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ہوا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 15 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 15 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکیا، گرفتار ملزمان سے موبائل فونز ،اسلحہ، نقدی اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

    دوسری جانب درخشاں پولیس نے چھاپوں کے دوران نو گداگروں کے علاوہ منشیات فروش واشتہاری ملزمان کو دھرلیا۔

    ادھر پولیس نے لیاری کلری شاہ ولی اللہ روڈ سے منشیات فروش اور چاکیواڑہ میں لاکھوں روپے کی چھالیہ ٹیکسی سے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    شہر قائد کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرایک شخص کو زخمی کردیا گیا جبکہ سلطان آباد میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 12 نومبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ہیروئن برآمد کی تھی۔