Tag: 15 dead

  • بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    ملائیشیا میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 33 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بس حادثے کے زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 14طالب علم شامل ہیں، بس میں یونیورسٹی طالبعلم سوار تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی تھی۔

    دوسری جانب روس کے بریانسک میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ رونما ہوا، جو ایک پل کے گرنے کے بعد پیش آیا، پُل ٹرین پر جاگرا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ماسکو ریلویز کے مطابق یہ واقعہ بریانسک ریجن میں پیش آیا، جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے، ٹرین کلیموف شہر سے ماسکو جا رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ویگونچی نامی گاؤں کے قریب ہوا جو سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    بریانسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز کے مطابق زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ایمرجنسی کیمپ ایک اسکول میں قائم کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو عارضی سہولت دی جاسکے، امدادی کارکن ٹرین کے اندر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق پل کی تباہی غیر قانونی مداخلت کا نتیجہ تھی، لیکن مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

    Baza نامی روسی چینل، جو سیکیورٹی اداروں سے خبریں دیتا ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پل کو دھماکے سے اُڑایا گیا۔

    کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

    حالیہ مہینوں میں روس کے یوکرین کے قریب علاقوں میں متعدد ٹرینوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر مال گاڑیاں شامل تھیں۔

  • شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکہ، 15 مزدور جاں بحق

    شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکہ، 15 مزدور جاں بحق

    دمشق: شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق ایک مقامی شاہراہ پر زرعی کارکنوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب کار بم دھماکا ہوا، جس کے باعث 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، انھوں نے سعودی ولی سے بھی ملاقات کی ہے۔

    دورہ سعودی عرب کے دوارن احمدالشرع کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی، محمد بن سلمان نے احمد الشرع کا پُرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، شام میں قیام امن اور سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ شامی عوام ہمارے بھائی ہیں، ہرممکن مدد کریں گے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا حملہ

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مشرق وسطیٰ امن کا گہوارہ بنے، چاہتے ہیں کہ تمام عرب ممالک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔

  • افغانستان میں دھماکا، انٹرنیشنل امپائر سمیت 15 افراد ہلاک

    افغانستان میں دھماکا، انٹرنیشنل امپائر سمیت 15 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری سمیت 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

    افغان حکام کے مطابق حملہ آور ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں گھسنا چاہتے تھے، گارڈز کے روکنے پر گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 8 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دھماکے میں امپائر کے خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، امپائر بسم اللہ جان شنواری نے متعدد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، تاہم اس حوالے سے اب تک افغان کرکٹ بورڈ یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کار بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ دھماکا ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

  • پنجاب : طوفانی بارشیں، مکانوں کی چھتیں گرگئیں، 15افراد جاں بحق

    پنجاب : طوفانی بارشیں، مکانوں کی چھتیں گرگئیں، 15افراد جاں بحق

    لاہور / فیصل آباد ملتان : لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر تاندلیانوالا کے گاؤں دھوپ سڑیاں میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسرے واقعے میں فیصل آباد کے علاقے کنگاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے میں دب کر3بہن بھائی جاں بحق اور دیگر4افراد زخمی ہوگئے، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملتان کے علاقے قصوری چوک کے قریب مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، وہاڑی کے تحصیل بازارمیں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے2افراد جاں سے چلے گئے۔

    کوٹ رادھا کشن کے گاؤں حھینہ اوتاڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، اس کے علاوہ
    قبولہ کے علاقے جمن شاہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ ،

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے اموات پر اپنے اظہار دکھ اور افسوس ک ااظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرنے والوں کے کیلیے دعائے مغفرت کی،

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعات سے متعلق کمشنر تاندلیانوالہ اور فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران امدادی سرگرمیوں کی خصوصی نگرانی اور زخمیوں کی دیکھ بھال کریں۔

  • لیبیا: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 15 مہاجرین ہلاک

    لیبیا: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 15 مہاجرین ہلاک

    طرابلس: بہتر مستقبل اور ترقی کا خواب لیے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے پندرہ مہاجرین ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کے سمندر نے پندرہ مہاجرین کی جان لے لی، کشتی ڈوبنے کے باعث متعدد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی پر پچیس افراد سوار تھے جبکہ ان میں سے کئی افراد بارہ دن تک بھوکے پیاسے رہنے کی وجہ سے بھی ہلاک ہوچکے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے شہر صبراتہ سے یہ مہاجرین یورپ تک پہنچنا چاہتے تھے، لیبیا میں متعدد ایسے گروپ سرگرم ہیں، جو مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجتے ہیں۔

    بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال بحیرہ روم میں یورپ جانے کی کوشش میں مہاجرین کی 3 کشتیاں ڈوب جانے کے باعث 250 پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

    قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

  • شام : حلب پر بیرل بم حملہ، 11 بچوں سمیت 15 شہری جاں بحق

    شام : حلب پر بیرل بم حملہ، 11 بچوں سمیت 15 شہری جاں بحق

    حلب: شامی شہر حلب پر بیرل بم حملے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے، صدر بشارالاسد کی حامی فوج نے حلب میں بیرل بموں سے حملہ کیا۔

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی حزب اختلاف کے زیر کنٹرول شہری علاقے پر حکومتی فضائیہ کے حملے میں پندرہ شہری جاں بحق ہوگئے۔

    آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ حملے میں چار خواتین اور گیارہ بچے لقمہ اجل بنے، حملہ حلب کے علاقے باب النیرب میں کیا گیا۔

    syria-1


     مزید پڑھیں :  نیویارک: اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ


    دوسری جانب شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ترک سرحد کے قریب واقع قصبے جرابلس پرسے داعش کاقبضہ ختم کرالیاہے۔

    map

    واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران حلب میں کم از کم ایک سو تیس عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور تاحال جاری لڑائی کی وجہ سے ہسپتالوں، چھوٹے شفا خانوں اور بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


     مزید پڑھیں : شامی شہر حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے


    حلب کبھی شام کا کاروباری دارالحکومت تھا اور اسے اپنی فن تعمیر اور آثار قدیم پر ناز تھا لیکن پانچ سال سے جاری جنگ میں اس کی بیشتر چیزیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں یا لوٹ لی گئی ہیں۔

  • صومالیہ کے ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، 15 افراد ہلاک

    صومالیہ کے ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، 15 افراد ہلاک

    موغادیشو : صومالیہ کے ایک ہوٹل میں خودکش حملے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے، شدت پسند تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی۔

    صومالیہ کے شہر موغادیشو کے ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، اسی دوران خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ہوٹل سے ٹکرادی۔

    سیکیورٹی فورسز نے موقعے پر پہنچ کر حملہ آوروں کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا، حملے کے وقت حکومتی اراکین اور فوجی افسران ہوٹل میں موجود تھے۔

    واقعے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کرلی ہے.

  • مصر:دریائے نیل میں 2کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 15افراد جاں بحق

    مصر:دریائے نیل میں 2کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 15افراد جاں بحق

    قاہرہ: مصر کے دریائے نیل میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں پندرہ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دریائے نیل میں ایک چھوٹی مسافر کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ڈوب گئے،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ۔

    پولیس نے حادثے کے بعد مال بردار بحری جہاز کے کپتان اور نائب کپتان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔