Tag: 15 December

  • چائے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    چائے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    دنیا بھر میں آج چائے کا دن منایا جارہا ہے، شدید سردی سے ہلکان ہوں یا دن بھر کی تھکان ہو، بس دو گھونٹ بھانپ اڑاتی گرم چائے کی چسکیاں سارے مسائل حل کردیتی ہیں۔

    پاکستان سمیت دیگر تمام ممالک میں چائے کے شوقین افراد15دسمبر کو چائے کا عالمی دن مناتے ہیں، جنہوں نے چائے کی بڑھتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پورا دن چائے کے نام کر دیا۔

    پاکستان میں تو ویسے بھی چائے پیش کرنا ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے، مہمان آئیں یا بزرگوں کی سیاسی بیٹھک ہو، خوشی کا موقع ہو ہو یا دکھ کی گھڑی، چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔ مختصر یہ کہ مہمانوں کے چائے بمعہ لوازمات پیش کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

    چائے کا استعمال عام طور پر صبح ناشتے میں کیا جاتاہے جبکہ کچھ افراد ایسے دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا اور ذہن کو تروتازہ رکھنے کےلیے کرتے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے، روزانہ دو ارب لوگ اپنے دن کا آغاز گرم چائے کی پیالی سے کرتے ہیں۔

    چائے کو ابتدا میں کھانے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، کچھ لوگ اس پودے کو بطور سبزی استعمال کیا کرتے تھے، چند روایات میں اسے گندم کے دانوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے شواہد بھی ملتے ہیں۔

    اس کے علاوہ چائے کے کچھ طبی فوائد بھی ہیںامریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ گرم چائے پیتے ہیں وہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں آنکھوں کے بڑے امراض جیسے نابینا ہونا اور کالے موتیا (گلوکوما) کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتے۔

  • فلم 3 بہادر15 دسمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    فلم 3 بہادر15 دسمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    کراچی: وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر کا سیکوئل روینج آف بابا بالم 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق تین بہادر اپنی بہادری کے کارنامے لیے پھر سے آرہے ہیں، اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم 15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

    یہ تین بہادر بڑی سے بڑی مشکل سے لڑتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، اپنی بہادری کی کہانیاں لیے پھر سے آرہے ہیں۔ تین بہادر اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن لائے ہیں۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے تمام بہادر بچوں کے لیے ہے۔

    مزید پڑھیں: تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

    انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ آئیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں۔

     فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم پہلے پارٹ کی طرح کامیاب جائے گی۔

    مزید پڑھیں: تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا

    پاکستان کی دوسری اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم  15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔