Tag: 15 Years

  • جنوبی کوریا کے سابق صدر کو کرپشن الزامات میں 15 برس قید

    جنوبی کوریا کے سابق صدر کو کرپشن الزامات میں 15 برس قید

    سیئول : جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر لی میونگ بک پر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 15 برس قید کی سزا سناتے ہوئے اربوں وون جرمانے عائد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر لی میونگ بک پر عائد کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 15 برس قید اور 13 ارب وون ’کورین کرنسی‘ جرمانے کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر خراب طبعیت کے باعث سیئول کی عدالت میں پیش ہونے سے قاصر تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیئول کی عدالت نے وکیل صفائی اور مدعی کے دلائل سننے کے بعد لیومیونگ بک کو مجرم قرار دیتے ہوئے لی میونگ بک کی غیر موجودگی میں ہی سزا سنادی۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ان پر بنائے گئے کرپشن کے مقدمات سیاسی مقاصد کے لیے ہیں‘۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لی میونگ بک قید کی سزا پانے والے جنوبی کوریا کے چوتھے سابق صدر ہیں، ان سے قبل جنوبی کوریا کے سابق صدر پارک گوئن کو بھی کرپشن کے الزامات کے تحت 33 برس قید کی سزا ہوئی تھی۔

    سیئول کی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر نے معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کے چیئرمین سے معذرت کے بدلے اربوں وون رشوت کے طور پر وصول کیے تھے اور دوران تفتیش اعتراف بھی کیا تھا۔

  • دو فرانسیسی نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کےالزام میں15 برس قید کی سزا

    دو فرانسیسی نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کےالزام میں15 برس قید کی سزا

    پیرس : فرانس کی  عدالت عالیہ نے اپنے دو شہریوں کو دولت اسلامیہ میں شامل ہو کر انسانی حقوق کی پامالی کے جرم میں 15 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کی فوجی عدالت نے 2013 میں شام جا کر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے اور مسلح جدوجہد پر دو فرانسیسی شہریوں کو سزا سنائی ہے۔ دونوں نوجوانوں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی سپریم کورٹ نے فوجداری دفعات کے تحت 23 سالہ منیر دیوارہ اور 22 سالہ روڈریگ کنرم کو یہ سزا سنائی۔ دونوں پرشام جا کر جبہتہ النصرہ اور دولت اسلامیہ کی مسلح کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام تھا۔


    پیرس: دہشتگردی کاخدشہ،97ہزارسیکیورٹی اہلکار اہم مقامات پرتعینات


    فرانسیسی سپریم کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں نوجوانوں نے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی بے گناہ انسانوں کے خلاف مسلح کارروایئوں میں حصہ لیا، جو ایک سنگین جرم ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل روڈریگ کنوم کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزم ایک کٹے ہوئے سر کے ساتھ دکھائی دے رہا تھا۔ عدالتی کاررائی میں بھی یہ خبر زیر بحث آئی۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والےنوجوانوں کو شام جاکر دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرکے مسلح کارروائیوں میں حصّہ لینے کے جرم میں قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • گلوکاراخلاق احمد کومداحوں سے بچھڑے15سال بیت گئے

    گلوکاراخلاق احمد کومداحوں سے بچھڑے15سال بیت گئے

    خوبصورت آواز اور سریلا انداز والے گلوکار اخلاق احمد کی آج یاد آرہی ہے۔ سروں کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے اخلاق احمد کی پندرھویں برسی آج  منائی جارہی ہے۔موسم حسین اورکسی کی یادآئے تو اخلاق احمد کا گانا۔ساون آئے ساون جائے ضرور سنا جائے۔سریلی اور مدھرآواز۔گیتوں میں ان کے مٹھاس تھی۔ گائیکی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے گلوکار اخلاق احمد۔۔نے جب بھی گایا خوب گایا۔

    جب کسی کو مناناہو اورسنہرے خواب دکھانا ہو توایک ہی گانا یاد آتاہے ۔سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من ۔فلمی دنیامیں طویل جدوجہد کے بعد محمد رفیع کے دیوانے اخلاق احمد کو جب موقع ملا تو قسمت نے ساتھ دیا۔اخلاق احمد نے فلم چاہت ،بندش ،آئینہ، دو ساتھی؛لیلیٰ مجنوں، صبح کا تارا، گھونگھٹ ، سنگم ، بلندی سمیت کل چھیاسی فلموں میں ایک سو سترہ گیت گائے گیت گائے۔

    انھوں نے سب سے زیادہ گانے ناہید اختر اور نیرہ نور کے ساتھ گائے۔ انیس سو اٹھانوے میں فلم ’’نکاح ‘‘کے لیے ان کا گا یا ہوا گیت ’’یہ دل دیوانہ ہے ‘‘ ان کی زندگی کا آخری گیت ثابت ہوا۔کیسنر کے موذی مرض نے خوبصورت آوازکے مالک سے زندگی تو چھین لی مگر دلوں سے رابطہ نہ توڑ سکا۔