Tag: 150

  • چلڈرن اسپتال لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مفت 150 کامیاب آپریشن

    چلڈرن اسپتال لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مفت 150 کامیاب آپریشن

    لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150 کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں اس آپریشن کےاخراجات پنجاب حکومت خود ادا کر رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150 کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں۔ یہ اسپتال پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلاٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ ہے اور آپریشن پر آنے والے 42 لاکھ سے زائد اخراجات پنجاب حکومت خود ادا کر رہی ہے۔

    چلڈرن اسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصد سے زائد ہے۔ یہاں سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں جب کہ افغانستان سے آنے والے آنے والے مریض بچوں کی بھی مفت بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔

    لاہور چلڈرن اسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں دو ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا جو جاری ہے جب کہ اس کی او پی ڈی سے 25 ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے اور ریاست اپنا یہ فرض ضرور نبھائے گی۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس کے لیے تمام وسائل مہیا کرینگے۔

  • یونیسف کا پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ

    یونیسف کا پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر یونیسیف نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران ملک میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت بڑھ گئی ہے، پاکستان کی جانب سے کرونا ٹیسٹنگ کٹس کےحصول کے لیے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں، اسی تناظر میں یونیسف نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے 11 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسیف سے پاکستان کو ٹیسٹنگ کٹس جنوری دوہزار اکیس میں موصول ہونگی، یونیسیف ٹیسٹنگ کٹس عالمی بینک سے حاصل فنڈنگ سےفراہم کرےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے وفاق کو ک رونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت سےآگاہ کریں گے، جس کے بعد یونیسیف کی فراہم کرونا ٹیسٹنگ کٹس صوبوں میں تقسیم کی جائیں گی، وفاق سندھ حکومت کو 4 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا، باقی صوبوں کے بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔