Tag: 1500 روپے

  • 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    فیصل آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

    فیصل آباد میں نیشنل سیونگز سینٹر میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 103 آج منعقد ہوا، قرعہ اندازی کے نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔

    اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

    1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین کی فہرست


    پہلا انعام 790468 نمبر ، دوسرا انعام 607650، 193673، 031085 جبکہ تیسرا انعام کے کئی امیدوار حق دار ٹہرے۔

    نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں دستیاب ہے۔

    انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری ذرائع میں شمار ہوتا ہے، اور یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

  • 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے تیار ہوجائیں! بڑی خبر آگئی

    1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے تیار ہوجائیں! بڑی خبر آگئی

    پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے۔

    اگر آپ کے پاس 1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے، تو تیاری کر لیں! رواں ماہ 15 اگست 2025 کو فیصل آباد میں اس کی قرعہ اندازی ہونے جا رہی ہے، جس میں لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع ہے۔

    پرائز بانڈ ڈرا نمبر 103 کی قرعہ اندازی میں ہزاروں شہری اپنی قسمت آزمائیں گے۔

    انعامی تفصیلات کے تحت پہلا انعام: 30 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 خوش نصیبوں کے لئے) اور تیسرا انعام 18,500 روپے کا (1,696 خوش نصیبوں کے لئے ہوگا۔

    جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    ٹیکس کی شرح


    انعام فائلرز کے لیے پہلے انعام پر 4,50,000 روپے ، دوسرے انعام پر 1,50,000 روپے اور تیسرا انعام پر 2,775 روپے ٹیکس کٹے گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    نان فائلرز کے لیے پہلے انعام پر 9,00,000 روپے ، دوسرا انعام پر 3,00,000 روپے اور تیسرے انعام پر 5,550 روپے ٹیکس کی شرح ہے۔

    1500 روپے والا پرائز بانڈ کیوں مقبول ہے؟


    1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور معقول انعامی ڈھانچے کی وجہ سے ملک بھر میں مقبول ترین بانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں ہزاروں افراد کی قسمت بدلنے کا امکان ہوتا ہے۔

    قرعہ اندازی مکمل ہونے کے فوراً بعد، جیتنے والے نمبرز کی مکمل فہرست عوام کے لیے جاری کر دی جائے گی، جسے آن لائن یا متعلقہ سرکاری ذرائع سے چیک کیا جا سکے گا۔

  • 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، خوش نصیبوں کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    نیشنل سیونگز سینٹر کراچی نے مئی 2025 کے لیے 1,500 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے سرفہرست فاتحین کا اعلان کردیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی پالیسی کے مطابق، پہلا انعام جیتنے والے کو 30 لاکھ روپے کی رقم ملے گی جب کہ دوسرے جیتنے والے کے لیے تین انعامات ہیں اور جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    30 لاکھ روپے کا پہلا انعام 902481 نے جیتا ہے جبکہ دوسرا انعام 500006، 516817، 777270 ہے۔

    سرکاری پالیسی کے تحت ٹیکس کی شرح فائلرز کے لیے انعامی قیمت کا 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے انعامی قدر کا 35 فیصد ہے۔

    فائلرز کے لیے ٹیکس

    پہلا انعام جیتنے والا، فائلر کی صورت میں، انعامی رقم پر 450,000 روپے ٹیکس ادا کرے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ فاتح 3,000,000 روپے کی کل جیتنے والی رقم میں سے 2,550,000 روپے گھر لے جائے گا۔

    اسی طرح دوسرا انعام جیتنے والے ٹیکس کی مد میں 150,000 روپے ادا کریں گے اور وہ 1,000,000 روپے میں سے 850,000 روپے گھر لے جائیں گے۔

    تیسرے انعام کے جیتنے والے ٹیکس کی مد میں 2,775 روپے ادا کریں گے اور ہر فاتح کے لیے کل جیتنے والی رقم 15,725 روپے ہے۔

    نان فائلرز کے لیے ٹیکس

    پہلے انعام کے نان فائلر کو 3,000,000 روپے کی جیتنے والی رقم پر ٹیکس کی مد میں 1,050,000 روپے ادا کرنے ہوں گے اور ٹیکس کٹوتی کے بعد، جیتنے کی باقی رقم 1,950,000 روپے ہوگی۔

    اسی طرح، دوسرا انعام جیتنے والے ٹیکس کی مد میں 350,000 روپے ادا کریں گے اور باقی رقم 1,000,000 روپے کی جیتنے والی رقم میں سے 650,000 روپے رہ جائے گی۔

    تیسرا انعام جیتنے والے، نان فائلرز کی صورت میں، 18,500 روپے کی جیتنے والی رقم پر ٹیکس کی مد میں 5,550 روپے ادا کریں گے اور باقی رقم 12,950 روپے ہوگی۔

  • 1500 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی  خبر آگئی

    1500 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    کراچی : 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    پرائز بانڈز کو وسیع پیمانے پر ایک محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    پرائز بانڈ سے انعامی رقم حاصل کرنے کا آسان طریقہ 

    کراچی میں نیشنل سیونگز سینٹر مئی 2025 میں 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی کرنے جارہا ہے اور لوگ اس بار جیک پاٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق سال 2025 کے 1500 روپے کے انعامی بانڈز کی دوسری قرعہ اندازی 15 مئی کو کراچی میں ہوگی۔

    1500 پرائز بانڈ جیتنے کی رقم

    اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

    جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل فروری 2025 میں قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 402432 کے حامل نے جیتا تھا جبکہ دوسرے انعامات کے تین فاتحین 543452، 764165 اور 814653 تھے۔