Tag: 16

  • اسرائیل میں دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی، 9 کم عمر لڑکوں سمیت 11 افراد گرفتار

    اسرائیل میں دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی، 9 کم عمر لڑکوں سمیت 11 افراد گرفتار

    تل ابیب : 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے 9 نو عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں دوشیزہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا یہ درد ناک واقعہ پیش آیا جس میں 30 افراد نے متاثرہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو اہم کرداروں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی عمر 27 برس بتائی گئی ہے جبکہ 9 ایسے لڑکے گرفتار ہوئے ہیں جن کی عمریں 16 سے 17 سال بتائی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس نے واقعے تفصیلات کچھ یوں بتائیں کہ متاثرہ لڑکی اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل گئی تھی تاکہ شراب نوشی کرسکے لیکن دوستوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    واقعے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بیان دیا کہ ہوٹل کے جس کمرے میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا تھا اس کمرے کے باہر 30 افراد قطار بناکر کھڑے تھے۔

  • خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی

    خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی

    پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرونا کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ایبٹ آباد کا متاثرہ مریض برطانیہ سے واپس آیا تھا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قیدیوں کے لیے بڑا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وبا کی شکل اختیار کرگیا، قیدیوں کو بھی ریلیف دیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

  • امریکا میں ہزاروں افراد گاڑیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور

    امریکا میں ہزاروں افراد گاڑیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور

    واشنگٹن : امریکا میں 60 ہزار بے گھر افراد کا انکشاف ہوا ہے جو کم مالی وسائل کے باعث رات گاڑیوں میں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور دنیا کے امیر ترین افراد کے ملک امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صرف کیلی فورنیا میں 16 ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں موجود بے گھر افراد میں سے کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل نہ ہونے کے باعث گھر کا کرایہ نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی گاڑیاں کسی بھی اسپتال، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے مجبوراً رات اس میں گزارنی پڑتی ہے۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹ میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر میں بطور ڈرائیور کام کرنے والی خاتون لارن کشن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون اپنی کار کو دو مقصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 36 سالہ لارن ایک بے گھر خاتون ہیں جو دن میں ٹیکسی چلاتی ہیں اور رات وہ اسی کار میں استراحت (نیند) کرتی ہیں، وہ اپنی گاڑی کی عقبی سیٹ کو ایک بستر میں تبدیل کردیتی ہیں۔

    لارن کش نے لاس اینجلس میں مکان کرائے پر حاصل کرنے کی استطاعت ختم ہونے پر اپنی کار میں ہی سونے کا فیصلہ کیا، جہاں ایک بیڈروم کے مکان کا اوسطاً کرایہ 2350 ڈالر ماہانہ ہے۔

    لارن کشن کیلی فورنیا کے ان 16 ہزار بے گھر افراد میں سے ایک ہیں جو گھر کرائے پر نہ ملنے کے سبب اپنی کار میں سونے پر مجبور ہیں اور یہ امریکا موجود 60 ہزار بے گھر افراد کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

  • برطانیہ کی معروف ایئر لائن کا 16 سالہ پائلٹ کو تربیت فراہم کرنے کا اعلان

    برطانیہ کی معروف ایئر لائن کا 16 سالہ پائلٹ کو تربیت فراہم کرنے کا اعلان

    لندن : معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کمر عمر ترین خاتون پائلٹ کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی 16 سالہ ایلی کارٹر کو معروف انٹرنیشنل ایئرلائن ایزی جیٹ نے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 16 سالہ پائلٹ کی تربیت و سرپرستی برطانوی ایئرلائن کی خاتون پائلٹ کریں گی، جس کا مقصد دیگر خواتین کو پیشہ ورانہ پائلٹ کی جانب جازب کرنا ہے۔

    ایلی کارٹر کا کہنا ہے کہ ’مجھے بچپن سے طبیعیات (فزکس) اور طاقتور جہاز اڑانے میں دلچسپی ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میری پہلی پرواز نے مجھے حیرت زدہ کردیا تھا اور ابھی تک میری حیرانگی جاری ہے‘۔

    برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ میری کہانی جوان لڑکیوں کو اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے پُرجوش کرے گی جو انہوں نے اپنے ذہنوں میں طے کیے ہوئے ہیں‘۔

    ایلی کارٹر نے کہا کہ ’عوام کی حمایت نے بہت مغلوب کیا اور ایزی جیٹ کی جانب سے کی گئی پیش کش میرے لیے ایک موقع پر جس پر میں بہت خوش ہوں اور یہ موقع مجھے میری منزل تک پہنچے میں مدد کرے گا‘۔

    ایزی جیٹ کی جانب سے ایلی کی تربیت پر مامور کی گئ کیپٹن زوی ایبرے کا کہنا تھا کہ ’مجھے نوجوان اور پُرجوش لڑکی سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی جو مستقبل میں کم ترین کمرشل پائلٹ بننے گی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایلی کارٹر نے رواں برس جنوری میں اپنی سالگرہ کے تین روز بعد اکیلے چھوٹا طیارہ اڑا کر کم عمر ترین برطانوی پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صرف 5 فیصد خواتین فضائی کمپنیوں میں بطور پائلٹ خدمات انجام دے رہی ہیں، ایزی جیٹ کا 2020 تک 20 فیصد خواتین کو بطور پائلٹ تیار کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔

  • روس: گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے مجرم کو 14 برس قید کی سزا

    روس: گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے مجرم کو 14 برس قید کی سزا

    ماسکو : عدالت نے گرل فرینڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے نوجوان کو 14 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کا جنسی استحصال کرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرکے قتل کرنے والے 18 سالہ سفاک نوجوان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ولادی میر شاروف نامی نوجوان نے تیز دھار کلہاڑی کے متعدد وار کرکے 16 سالہ ماریہ کونووا کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے تھے، جس کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تحقیقاتی کارروائی کے لیے مقتول کے ٹکڑوں کو ڈی این ٹیسٹ کے ذریعے ملایا گیا۔

    روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ درندہ صفت انسان نے 16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے سپر مارکیٹ کے شاپنگ بیگ میں ڈال کر مقتولہ کے پڑوسی کے گھر کےباہر لگے کچرے کے ڈبّے میں ڈال آیا تھا۔

    روسی پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ولادی میر شاروف نے دعویٰ کیا تھا کہ گرل فرینڈ کو قتل کرتے وقت میں بیمار تھا، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے قتل کے بعد بیماری کی حالت میں اپنی ویڈیو بھی تھی۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ مقتول اور مذکورہ نوجوان کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی، سفاک قاتل نے دوشیزہ کو قتل کرنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے شاروف کو لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور اسے بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں میں 14 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    دوشیزہ قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے عدالت کو بتایا کہ مقتول ماریہ کے اعضاء ایک ہفتہ قبل ہی کچرے دان سے برآمد ہوئے تھے جو کافی حد تک خراب ہوچکے تھے۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ملزم نے تفتیش کے دوران ایک اور اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کو زیادہ کا نشانہ بنایا تھا، عدالت نے دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نوجوان قاتل کو 14 برس قید کی سزا سنا دی۔

  • افغانستان: طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، 16 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    افغانستان: طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، 16 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    کابل: افٖغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 16 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم جوابی کارروائی میں 37 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کے تین مخلتف صوبوں میں حملے کئے گئے جن میں صوبہ غزنی، قندھار، اور اروزگان شامل ہے، جس کے نتیجے میں سولہ افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تاہم اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے باعث 37 شدت پسند ہلاک ہوئے۔

    صوبے غزنی کی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ضلع اجرستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہوئے جبکہ اجرستان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں پچیس عسکریت پسند بھی مارے گئے۔


    افغانستان: طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی


    رمضان علی موسینی کا مزید کہنا تھا کہ باقی دو میں سے ایک حملہ قندھار کے ایک ضلع معروف میں کیا گیا جس میں 5 پولیس اہلکار مارے گئے، اس حملے میں بارہ طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ تیسرا حملہ صوبے اُرُوزگان میں کیا گیا جہاں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔

    خیال رہے کہ طالبان کے زیر اثر افغانستان کے مختلف علاقوں میں ان دونوں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مقامی پولیس اور افغان فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔


    افغانستان: طالبان کا حملہ، گورنر سمیت درجنوں جاں بحق، علاقے پر قبضہ


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان جنگجوؤں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔