Tag: 16افراد ہلاک

  • امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    واشنگٹن : جنوبی امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا جب طیارہ سن فلاور کاؤنٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش ہوگیا۔

    لیفلور کاؤنٹی ایمرجنسی مینیجمنٹ کے ڈائریکٹرفریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    فریڈ رینڈل کا کہناہےکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کورپس ایئرکرافٹ میں سوار تھےاورمسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

    مسی سپی کے گورنر فل برائنٹ نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس سانحے میں ہلاک افراد کے لیے کی جانے والی دعاؤں میں ہمارا ساتھ دیں

    انہوں نےکہاکہ یونیفارم میں ملبوس ہمارے مرد و خواتین ہماری آزادی کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیے روز اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

    واضح رہےکہ امریکی میرین کور نے گزشتہ شام KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

  • اٹلی میں اسکول بس کو حادثہ‘16افراد ہلاک

    اٹلی میں اسکول بس کو حادثہ‘16افراد ہلاک

    روم : اٹلی میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والے بس کے حادثے میں کم ازکم 16افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات اٹلی میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 16افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    فائر بریگیڈ حکام کےمطابق رات گئے بس موٹرے پر بچوں کو ہنگری سے ویرونا لے جارہی تھی،یہ بس فرانس کے بدھا پیسٹ سے واپس آ رہی تھی جہاں ان طلبا نے پہاڑ پر ایک تفریحی دن گزارا۔

    اٹلی کے خبر رساں ادارے آنسا کے مطابق بس میں سوار طلبا جن میں اکثریت 14 سے 18 برس کے لڑکوں کی ہے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد بس کی کھڑکیوں سے ہوتے ہوئے دور جا گرے۔

    آنسا کے مطابق بس میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد لوگ اس میں پھنس گئے تھے اوراسپتال لائے جانے والے افراد میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔

    مزید پڑھیں :اٹلی کے وسطی علاقے میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرگیا،30 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ دو روز قبل اٹلی کے وسطی علاقے ابررتزو میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: اٹلی میں برفانی تودے سے8افرادکو زندہ نکال لیا گیا

    واضح رہےکہ گزشتہ روز اٹلی میں امدادی ٹیموں نےوسطی علاقے ابررتزو میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے کے باعث برف کے نیچےدب جانے والے 8افراد کودو روز بعد زندہ نکال لیا تھا۔