Tag: 16 سالہ لڑکا

  • بیٹے کے سر پر خون سوار، اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کے لیے گھر میں گھات لگالی

    بیٹے کے سر پر خون سوار، اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کے لیے گھر میں گھات لگالی

    امریکی ریاست اوٹاہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنے گھر والوں کا کام سے واپس آنے کا انتظار کیا ور ایک ایک کر کے انہیں قتل کردیا۔

    یہ لرزہ خیرز واقعہ 10 روز پہلے پیش آیا جس کی تفصیلات پولیس نے اب جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق کولن جیفری نامی لڑکے نے مسلح ہو کر اپنے تمام گھر والوں کا گھر واپس آنے کا انتظار کیا اور ایک ایک کر کے انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    واقعے میں لڑکے کے والد زخمی ہوئے اور موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کا ارادہ اپنے علاوہ گھر کے تمام افراد کو قتل کرنے کا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کے روز لڑکے کی ماں اور 12 سالہ بہن 1 بجے اسکول سے گھر آئے تو لڑکے نے ان پر فائر کھول دیا۔ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن کے سر پر فائر کیے۔

    ایک گھنٹے بعد 15 سالہ بھائی الیکسس گھر آیا تو جیفری نے اسے بھی اسی طرح سے قتل کیا۔ اس کے بعد اس نے 14 سالہ میتھیو کے گھر آنے کا مزید 3 گھنٹے انتظار کیا اور اسے بھی گولی مار کر قتل کردیا۔

    اس کے بعد 6 بجے جب لڑکے کے والد گھر آئے تو اس نے ان کی ٹانگ پر گولی ماری اور اس سے پہلے کہ وہ مزید فائر کرتا والد نے جھپٹ کر بیٹے کو پکڑ لیا۔ دونوں کے درمیان پستول کے لیے زور آزمائی بھی ہوئی۔

    اسی دوران اتفاقاً ایک پڑوسی ان کے گھر آیا تو والد نے اسے کہا کہ وہ انہیں اسپتال لے چلے، جس پر پڑوسی نے موقع کی سنگینی دیکھتے ہوئے فوراً 911 کو کال کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لڑکے نے اپنے اس گھناؤنے فعل کی کوئی وضاحت نہیں دی، وہ پولیس سے تعاون کرنے کو بھی تیار نہیں اور تمام تفتیش کے دوران خاموش رہا۔

  • دبئی، 5 افراد کی 16 سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    دبئی، 5 افراد کی 16 سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 5 افراد نے 16 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور مذکورہ واقعے کی ویڈیو بنا کر لڑکے کو بلیک میل کرتے رہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق پانچ اماراتی شہریوں کو 16 سالہ لڑکے سے دبئی کے ایک ویلا میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے پر دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کی عمریں 19 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق پانچ اماراتی نوجوانوں نے 16 سالہ لڑکے کو گاڑی سکھانے کے بہانے ایک ویلا میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے کے مطابق میں نے اسنیپ چیٹ پر ملزم سے رابطہ کیا اور اس سے درخواست کی کہ وہ مجھے گاڑی چلانا سکھا دے جس پر اس نے مجھے صبح سوا چھ بجے آنے کا کہا تھا۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجھے اپنے چار دوستوں کے ساتھ گھر سے لیا اور گاڑی سکھانے کے بہانے ایک بنگلے میں لے گئے اور چاقو سے ڈراتے اور دھمکاتے رہے اور 8:30 بجے کے قریب مجھے گھر چھوڑ گئے۔

    متاثرہ لڑکے کے مطابق میں واقعے کے بعد اسکول گیا لیکن میرے ساتھ بیتے افسوسناک واقعے کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتاسکا، ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی سے کچھ کہا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے وقوعہ کے دوسرے روز رات کو اپنے بھائی کو واقعے کے بارے میں سب کچھ بتادیا جس کے بعد والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

    پولیس نے ملزمان کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا اور تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمے کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی گئی۔