Tag: 16 ملزمان گرفتار

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ڈاکس سے حنیف عرف توپی کو گرفتار کیا گیا، حنیف کا تعلق لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے، ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شریف آباد، رضویہ، ماڑی پور اور شارع فیصل سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب افراد کو گرفتارکیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سکھن کے علاقے سے قتل کے ملزم سجاد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاپوش نگر، سعیدآباد اور گلشن سے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    ملزمان میں باب الاسلام عرف ٹن ٹن محمد طارق، عارف، سمیر اور نوید عباس شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاج کمپلیکس اور بس اسٹینڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

  • دبئی پولیس کی کارروائی، 365 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، 16 ملزمان گرفتار

    دبئی پولیس کی کارروائی، 365 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، 16 ملزمان گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 365 کلو گرام منشیات پکڑلی اور 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے 280 ملین درہم مالیت کی منشیات گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق ایشیائی ملک سے بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ میں 268 کلو گرام ہیروئن، 96 کلو گرام کرسٹل اور ایک کلو گرام چرس شامل ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاری عجمان، شارجہ اور ام القوین پولیس کی مدد سے عمل میں آئی۔

    میجر جنرل المری نے کہا کہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک بین الاقوامی گروہ امارات میں وسیع پیمانے پر منشیات پھیلا رہا ہے جس کے بعد اس گینگ کے کارندوں پر نظر رکھنا شروع کردی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انہوں نے کہا کہ ملزمان نے منشیات کی کھیپ شارجہ کے ایک گودام میں چھپا رکھی تھی۔

    میجر جنرل المری کے مطابق گینگ کا سربراہ اپنے آبائی وطن میں موجود منشیات فروشوں کے ذریعے امارات میں منشیات منگواتا تھا جبکہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے والا ایک دوسرا گینگ بھی گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات فروشی کے الزام میں پہلے بھی متعدد ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 ملزمان گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تیمیوریہ سے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس نے پاپوش، گلبہاراورشاہراہ نورجہاں کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے ڈاکس اور مچھرکالونی میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 8 جواری، خاتون منشیات فروش اوراسٹریٹ کرمنل شامل ہے۔

    ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، نقدی اورمنشیات برآمد کی۔

    کراچی: عزیزآباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ پولیس اہلکار زخمی


    یاد رہے کہ 24 نومبرکو رات گئے کراچی کےعلاقے عزیزآباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلکار پرفائرنگ میں ملوث ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی تھی۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘  16 افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 16 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران دو ہلاک جبکہ 16 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف کے علاقے لاشاری محلہ میں پولیس نے ڈکیت کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گلشن میں ریسٹورینٹ لوٹا تھا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاون پولیس نے مختلف کاروائیو ں کے دوران سولہ ملزمان کو گرفتار کرکے 13پستول اور تیس موبائل فون برآمد کرلیے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جعلی سی ٹی ڈی اہلکاروصحافی بھی شامل ہیں جن سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

    ادھرکراچی کے علاقے ،کورنگی ایک نمبر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مار ا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


    رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جن میں سے تین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔


    شاہد حامد قتل کیس کا چوتھا مرکزی ملزم گرفتار


    واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس کوٹری میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا چوتھا مرکزی ملزم محبوب عرف شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔