Tag: 16 07 2025

  • ’زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے‘

    ’زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے‘

    وفاقی وزیراحسن اقبال نے ملک بھر میں زرعی زمینوں کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تیزی سے تبدیلی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت زرعی زمین کو رہائشی سوسائٹیز میں تبدیل کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی زمینوں کی تیزی سے کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی شدید خطرے میں ہے درختوں کی کٹائی پر سخت قوانین کی ضرورت ہے ماحول بچانا سب کی ذمہ داری ہے، اربن پلاننگ کے بغیر پھیلتے شہروں میں  بنیادی سہولتوں کا فقدان ، بحران پیدا کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرعی زمین کے بےدریغ استعمال سے ہم اپنی خوراک کا مستقبل بیچ رہے ہیں، پاکستان میں ماحولیاتی توازن بگڑنے لگا  ہے ، ہاؤسنگ کی لالچ  زرعی زمین نگل رہی ہے۔

  • برطانوی حکومت نے ہزاروں افغانوں کی خفیہ منصوبے کے تحت آباد کاری کی اسکیم ختم کردی

    برطانوی حکومت نے ہزاروں افغانوں کی خفیہ منصوبے کے تحت آباد کاری کی اسکیم ختم کردی

    (16 جولائی 2025): برطانوی حکومت کا برٹش آرمی کے لیے کام کرنے والے افغانوں کو ایک خفیہ منصوبے کے تحت برطانیہ میں آباد کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خفیہ منصوبے کا آغاز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم ہونے کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد افغان وار میں برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو طالبان حکومت کی جانب سے ممکنہ جانوں کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ آباد کرنا تھا۔

    ہزاروں افغان شہریوں کی خفیہ پروگرام کے تحت برطانیہ منتقلی

    طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک ای میل کی وجہ تقریباً انیس ہزار افغانوں کی ذاتی معلومات لیک ہوگئی تھیں جس سے ان خاندانوں کی افغانستان میں زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

    اُس وقت کی کنزرویٹو حکومت نے ایک خفیہ منصوبہ "افغان ریسپانس روٹ تشکیل دیا جس کے تحت 900 افغان مددگاروں اور ان کی فیملیز کے تین ہزار چھ سو لوگوں کو خفیہ طور پر برطانیہ لایا گیا۔

    تاہم اب لیبر پارٹی کی موجودہ حکومت نے اس اسکیم کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ اس بات پر تشویش ہے کہ پارلیمنٹ اور عوام سے اتنی اہم اسکیم کو کیوں چھپایا گیا، واضح رہے کہ اس خفیہ منصوبے کی کل لاگت آٹھ سو پچاس ملین پاؤنڈ تقریباً ایک اعشاریہ ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں بڑی پیش رفت

    اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں بڑی پیش رفت

    کراچی( 16 جولائی 2025): ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے اہم رپورٹ منگوالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر سے حمیرہ اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منگوالی، سماعت کے دوران ایس پی کمپلئن سیل نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تحقیقات کے دوران متعدد لوگوں کے بیانات لئیے گئے لیکن کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    ایس پی کمپلئن سیل نے رپورٹ میں کہا کہ مرحومہ کے اہل خانہ سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، ڈی این اے اور دیگر سیمپلز لینے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل و دیگر نوٹس جاری کئے تھے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک بتایا ہے۔

    یاد رہے کہ درخواست گزار نے کہا تھا کہ حمیرا کی موت کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک میڈیا بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا انکا قتل کیا گیا ہو۔

    اداکارہ کے خاندان کا انکے ساتھ قطع تعلق ہونے بھی حیرت میں مبتلا کرتا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ میں انکے خاندان کو بھی نامزد کرکے تحقیقات کروائی جائیں قانونی طور پر جو بھی ممکنہ کوشش کی جاسکتی ہے عدالت کی جانب سے کی جائے، درخواست میں ایس ایس پی ساوٴتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔

    پس منظر

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

  • پی ٹی آئی دور میں 150 روپے لیٹر پیٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ بیرسٹر سیف

    پی ٹی آئی دور میں 150 روپے لیٹر پیٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ بیرسٹر سیف

    پشاور( 16 جولائی 2025): تحریکِ انصاف کے رہنما و مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ردعمل آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پرمشیر  اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرایا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب مزید مہنگائی کا طوفان آئیگا، پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورد و نوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔

    بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 150 روپے فی لیٹر پیٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ عوام کو ریلیف دینا اور سکھ کا سانس دلانا حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کردیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کردیا

    کراچی(16 جولائی 2025): سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

    تفصیلاتمنگل کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی سال 2019 اور 2020ع کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کمیٹی کے اراکین خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان، طاحہ احمد سمیت سیکریٹری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سجاد عباسی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کمیونٹی ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت سندھ کی 8 این جی اوز کو ہیلتھ اور اسکل ڈولپمنٹ کے منصوبوں کے لئے 8 کروڑ روپے سے زائد کی فنڈنگ ہونے اور این جی اوز کی جانب سے فنڈنگ سے منصوبوں پر اخراجات اور انوائیسز سمیت دیگر آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    تاہم اب سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کردیا ہے، پی اے سی نے این جی اوز کی رجسٹریشن اور لائسنس منسوخ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

    8 این جی اوز نے 8کروڑ روپےکا ریکارڈ پی اےسی کو فراہم نہیں کیا، سندھ حکومت نےکمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت این جی اوز کو فنڈز فراہم کیے تھے۔

  • ’پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے‘

    ’پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے‘

    اسلام آباد(16 جولائی 2025): مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیےکہ وفاق پر حملےکریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی اہم اتحادی ہے انہیں تمام حکومتی معاملات میں اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

    افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، جے یو آئی اور دیگر تمام جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو ہی نقصان ہوگا۔

    ن لیگ سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، اب سپریم کورٹ کا نہیں مان رہے، پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیےکہ وفاق پر حملےکریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کے بیٹوں نے احتجاج میں حصہ لیا تو انہیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کروا پائے گا‘

    انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے ہر طرح کا احتجاج کرلیا مگر کچھ نہ ملا، اب بھی کرکے دیکھ لیں، مریم نواز کی حکومتی کارکردگی کا اثر کےپی میں بھی آرہا ہے، 50 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔

    افنان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے خدشات کو دور کرکے ساتھ لیکر چلیں گے، امید ہے پنجاب میں 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا۔

  • روس کا ٹرمپ کی دھمکی پر شدید ردعمل

    روس کا ٹرمپ کی دھمکی پر شدید ردعمل

    (16 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی دھمکی پر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر نے بیان پر ردعمل میں کہا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے بیان کے پیچھے محرکات کیا ہیں؟۔

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ کبھی چوبیس گھنٹے، کبھی سو دن اور اب پچاس دن، یہ سب دیکھ چکے ہیں اور اب واقعی سمجھنا چاہتے ہیں کہ امریکی صدر یہ سب کچھ کیوں کہہ رہے ہیں۔

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پچاس روز کی مہلت اور بصورت دیگر سو فیصد تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکی کو روس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ”ناقابل قبول“ قرار دے دیا۔


    امید ہے پیوٹن 50 روز میں اپنی رائے بدل لیں گے، ٹرمپ


    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس اس طرح کے دباؤ میں آنے والا ملک نہیں اور ہر قسم کی نئی پابندی کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی یونین امریکی صدر پر یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کے لیے ”شدید دباؤ“ ڈال رہا ہے، یورپی ممالک روس کے خلاف پابندیوں کے نئے مسودے تیار کر رہے ہیں، لیکن اُن کے اقدامات کا نقصان انہیں خود بھگتنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ نے پیر کے روز پیوٹن کے جنگ بندی پر آمادہ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس میں پیٹریاٹ میزائل سسٹمز بھی شامل ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر 50 دن میں امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    (26 جولائی 2025) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کلاچی میں یادگار چوکی کے قریب نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار گل محمد اور شہزاد خان شہید ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو قریبی دکان پر جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا، دونوں اہلکار یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے, پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد موٹرسائیکل  پر فرار ہو گئے، شہید اہلکاروں کی میتیں کلاچی اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔

    واقعے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں تھے تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے، واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ دیگر ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

    شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ، ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور سمیت بڑی تعداد میں سول و فوجی افسران اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نماز جنازہ کے بعد دونوں شہداء کی میتوں کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتا ہے۔ ضلعی اور ریجنل پولیس افسران نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہے۔

  • لکی مروت: دہشتگردوں نے پھر پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    لکی مروت: دہشتگردوں نے پھر پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    (16 جولائی 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے باعث پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

      ضلع لکی مروت پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آدھی رات کو وانڈہ امیر اور دبک مندرہ خیل برساتی نالے کے قریب ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

    دھماکے کے باعث مزکورہ جگہ پر بڑا گڑا بن گیا گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی گیس کی سپلائی معطل ہوگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے پہلے بھی دہشت گردوں نے تین مرتبہ مزکورہ مقام پر مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن اڑا چکے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • کراچی میں پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 3 ٹن چھالیہ ضبط

    کراچی میں پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 3 ٹن چھالیہ ضبط

    کراچی(16 جولائی 2025): کیماڑی پولیس نے تین ٹن چھالیہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے ایک بڑی بین الصوبائی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ٹن چھالیہ ضبط کرلی ہے، چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں میں چھپا کر حب سےکراچی لائی جا رہی تھی۔

     موچکو پولیس نے دوران چیکنگ ٹرک سے تین سو چالیس بوری چھالیہ اور ایک سوترانوے بوری سیمنٹ برآمد کی، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق اسمگل شدہ مال سے بھرا ٹرک کسٹم حکام کے حوالےکردیا گیا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کھیپ گٹکا، ماوا اور دیگر غیر قانونی اشیا کی تیاری اور فروخت کے لیےلائی جارہی تھی، جو صحت کے سنگین خطرات کا باعث بنتی ہے اور شہری آبادیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے سماجی و طبی بگاڑ میں حصہ ڈالتی ہے۔

    ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت محمد نصیر کے نام سے ہوئی ہے، جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ضبط شدہ گاڑی اور ممنوعہ سامان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-attempt-to-stockpile-sugar-worth-millions-in-before-ramadan-fails/