Tag: 16 dead

  • بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    طرابلس: یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پناہ کی تلاش میں آنکھوں میں خوشحال مستقبل کے خواب سجائے محفوظ مقام کی جانب سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتی ڈوب جانے کے باعث سولہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں 150 مہاجرین سوار تھے، جن میں سے سولہ کی موت واقع ہوئی اور متعدد لاپتہ ہوئے جبکہ کئی کو زندہ بچا لیا گیا۔


    بحیرہ روم، مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 250 افراد جاں بحق


    ترک اور قبرصی ساحلی محافظوں کے مشترکہ آپریشن کی بدولت سو سے افراد کو زندہ بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال بحیرہ روم میں یورپ جانے کی کوشش میں مہاجرین کی 3 کشتیاں ڈوب جانے کے باعث 250 پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

    قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلسطین: شہادتوں کے خلاف شدید احتجاج، اسرائیل فوجی کی مظاہرین پر فائرنگ، 13 زخمی

    فلسطین: شہادتوں کے خلاف شدید احتجاج، اسرائیل فوجی کی مظاہرین پر فائرنگ، 13 زخمی

    یروشلم: فلسطین میں یوم الارض کے سلسلے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گذشتہ دونوں 16 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعے کے بعد شدت آگئی ہے۔ مظاہرہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تیرہ فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہری یوم الارض کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینی سرزمین کو اسرائیلی افواج کے قبضے سے چھڑانا اور دوبارہ سے اپنی زمین کو بازیاب کرانا ہے تاہم گذشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی جانب سے  فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں  16 فلسطینی شہید جبکہ  متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    مظاہرین کی جانب سے غزہ اور اسرئیل کے سرحدی حصے پر احتجاج کیا جارہا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فسلطینی اپنے حق کی آواز بلند کر رہے ہیں تاہم اسی دوران مظاہرین اور اسرائیلی افواج کے درمیان وقفے وقفے تصادم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سرحد پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    اقوام متحدہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی پرزور مذمت

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں واقعے سے متعلق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مظاہرے میں شامل چند لوگوں کی طرف سے پہلے فائرنگ کی گئی اور پتھراؤ بھی کیا گیا بعد ازاں معاملہ سنگین ہوگیا اور مقابلے کی صورت اختیار کر گیا، التبہ واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے غم میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا اس موقع پر فلسطین کے علاقے غرب اور اردن میں مکمل ہڑتال کی گئ تھی۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظور، امریکا کی مخالفت

    واضح رہے کہ صدر محمود عباس کے ترجمان کا واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرف سے بڑا واضح پیغام ہے کہ فلسطینی سر زمین ان کا جائز حق ہے اور ایک دن  اسرائیل کے قبضے کو ختم کرالیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈھاکا: روہنگیامسلمانوں کی کشتی الٹ گئی،16افرادجاں بحق

    ڈھاکا: روہنگیامسلمانوں کی کشتی الٹ گئی،16افرادجاں بحق

    ڈھاکا:بنگلہ دیشی ساحل پر روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں نو بچوں سمیت 16افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار میں انسانیت سوز سلوک سے جان بچا کر روہنگیا مہاجرین سمندری راستے سے بنگلا دیش پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گزینوں کی کشتی بنگلہ دیشی ساحل کے قریب چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    کشتی الٹنے سے 16افراد جاں بحق ہوگئے ، جن میں نو بچے اورسات خواتین شامل ہیں۔

    زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ ساحل سے کچھ فاصلے پر کشتی کسی ابھری ہوئی شے سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    کشتی میں سوار چھتیس افراد کو بچالیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاشی کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے، کشتی میں  130افراد سوار تھے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی متعدد بار بنگلادیش ہجرت کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے کے واقعات پیش آچکے ہیں ، جس میں درجنوں  روہنگیا پناہ گزینوں اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


    مزید پڑھیں: روہنگیا مسلمان رات کی تاریکی میں نقل مکانی پرمجبور


    دوسری جانب برما کے روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ جاری ہے، بدھ انتہاپسندوں اور برمی فوج کے بہیمانہ مظالم کا شکار ہونے والوں میں خواتین،بچے مرد،بوڑھے جوان سبھی شامل ہیں۔

    پناہ گزینوں کا کہنا ہے برمی فوج اوربدھ انتہاپسندوں کے خوف سے رات میں سفرکیا، روہنگیا مسلمانوں کے گاؤں کے گاؤں نذرآتش کئے جارہے ہیں لیکن امن کانوبل انعام لینے والی آنگ سانگ سوچی کواپنی حکومت اورفوج کے مظالم نظرنہیں آتے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار حکومت رخائن میں فوجی آپریشن ختم کرے اور امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی دی جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمیں میانمار سے جان بچا کربھاگنے والے روہنگیائی افراد خواتین اور بچوں سے متعلق انتہائی لرزہ خیز معلومات حاصل ہورہی ہے، روہنگیا مسلمانوں پر اسلحےسے فائرنگ، بارودی سرنگوں سے ان کی ہلاکت اور خواتین کے ساتھ زیادتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلپائن : سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

    فلپائن : سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

    فلپائن : کوپو نامی سمندری طوفان نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے.

    فلپائن میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں ،سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ بجلی کا نظام اور زرائع آمدورفت معطل ہوگئے ہیں۔

    سمندری طوفان کے باعث متعدد افراد لاپتہ ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اب تک ساٹھ ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں جنہیں امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    سمندری طوفان کے اثرات مزید چند روز تک جاری رہیں گے، جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

    موسم سے متعلق پیش گوئیوں کے مطابق طوفان کی وجہ سے آئندہ تین دن تک تیز بارشیں ہوں گی، جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے.