Tag: 16 hours

  • کیبن کریوکا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ترجمان پی آئی اے

    کیبن کریوکا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ترجمان پی آئی اے

    کراچی : ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کیبن کریو کا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ان کی ڈیوٹی شیڈول میں16 گھنٹے کی حد مقرر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کیبن کریو شیڈول مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہے بلکہ سول ایوی ایشن کے ائیر نیوی گیشن آرڈر کی اوقات کار کی شرائط سے بھی کم ہے۔

    اے این او میں کیبن کریو کے اوقات کار میں سولہ گھنٹوں تک ڈیوٹی کی حد مقرر ہے۔ لہٰذا پی آئی اے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری نہیں کیا ہے۔

    ڈیوٹی روسٹرز کے متعلق پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے قواعد ضوابط میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہورہی۔

    شیڈول کا مقصد حفاظتی معیار اور طبی تقاضوں کے مطابق آرام یقینی بنانا ہوتاہے، مشکل مالی حالات میں غیرضروری اخراجات کا تدارک نا گزیر ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ صرف جدہ سیکٹر پر فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ اور الاؤنس میں50کروڑ کے اخراجات ہیں، جن میں فائیو اسٹار یوٹل کے یومیہ60سے70کمروں کی بکنگ اور دیگر الاؤنس وغیرہ شامل ہیں، ہر قسم کی تجاویز اور شکایات پر قواعد کے مطابق غورکیا جاتا ہے۔

  • پی آئی اے :  کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات کارسولہ گھنٹے کر دیئے گئے

    پی آئی اے : کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات کارسولہ گھنٹے کر دیئے گئے

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی کے اوقات میں اضافہ کردیا، اب 12 کے بجائے 16گھنٹے ڈیوٹی دینے کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات کار میں اضافہ کردیا، اب کیبن کریو کی ڈیوٹی کے اوقات کار بارہ گھنٹے سے بڑھا کر16گھنٹے کر دئیے گئے ہیں، چیف ایچ آر اے وی ایم ثوبان نذیر کے دستخط سے ایڈمن آرڈر جاری کریا گیا۔

    نئے ایڈمن آڈر سے فضائی میزبان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، پرانے اوقات کار میں بریفنگ اور ڈی بریفنگ کے ساتھ ڈیوٹی کے اوقات کار بارہ گھنٹے تھے۔

    نئے اوقات کار بریفنگ اور ڈی بریفنگ کے ساتھ 16 گھنٹے کر دئیے گئے، نظر ثانی شدہ اوقات کار میں کیبن کریو کے لئے اسپیشل الاؤنسز اور مالی فوائد دئیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے صدر کیبن کریو ایسوسی ایشن نصراللہ آفریدی کا مؤقف ہے کہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن میں اضافہ ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، ایوی ایشن قوانین اور اور طبی ماہرین کے مطابق 12 گھنٹے سے زائد کام نہیں کر سکتے۔

    جبکہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ16گھنٹے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لیمیٹیشن سی اے اے قوانین کے مطابق ہے، نئے روسٹر سے اخراجات میں بچت اور کارکردگی بہتر ہوگی۔

    دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق پی آئی کیبن کریو کے 16 گھنٹے اوقات کار سی اے اے قوانین کے مطابق ہیں۔