Tag: 16 injured

  • صومالیہ کی سرکاری عمارت پر خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    صومالیہ کی سرکاری عمارت پر خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    موگاڈیسو : صومالی دارالحکومت کے ہوڈان ڈسٹرکٹ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سرکاری عمارت سے ٹکرا دی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے ملک صومالیہ کے دارالحکومت موگاڈیسو میں پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہوڈان کے سرکاری دفتر کی عمارت میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے باعث شہر بھر میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

    ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبد القادر کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی خدمات انجام دینے والی ٹیموں نے 6 افراد کی لاشیں اٹھائی ہیں جبکہ افسوس ناک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    موگاڈیسو سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور  نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی ہوڈان ڈسٹرکٹ کی سرکاری عمارت کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداورں کی جانب سے لی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوڈان ڈسٹرکٹ آفس کی عمارت دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور ہر تباہ ہوچکی ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد حسین عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایک تیز رفتار گاڑی کو سرکاری دفتر میں مرکزی دروازے سے ٹکراتے دیکھا جس کے بعد روز دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت زمین بوس ہوگئی۔

    صومالی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صومالی دارالحکومت میں ایک اور سرکاری عمارت کو خودکش دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔

  • کینیڈا: ٹرک نے راہ گیروں کو روند ڈالا، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

    کینیڈا: ٹرک نے راہ گیروں کو روند ڈالا، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے اطراف موجود شہریوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تیز رفتار ٹرک راہگیروں پر چڑھ گیا جس کے باعث متعدد ہلاکتیں سامنے آئیں تاہم زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    حادثے کی خبر ملتی ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جہاں ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    کینیڈا میں آئس ہاکی ٹیم کی بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    حادثے سے متعلق ابتدائی طور پر جاری کردہ بیان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے اور جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ کافی مصروف علاقہ ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں، علاوہ ازیں جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پردیگرسروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ڈرائیور فرارہونے کے بجائے جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ہی موجود تھا جس کے باعث وین اوراس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، البتہ پولیس کی جانب سے ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2افراد ہلاک

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ڈرائیور نے ایسا کیوں کیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست لوئیزیانا میں فائرنگ، 16افراد زخمی

    امریکی ریاست لوئیزیانا میں فائرنگ، 16افراد زخمی

    لوئیزیانا : امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر نیو آرلینز میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سولہ افراد کوزخمی کردیا۔

    مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر نیو آرلینز کے ایک پارک میں پیش آیا، جہاں سینکڑوں افراد ایک میوزک ویڈیو کی عکس بندی اور ایک بینڈ پریڈ کے لیے جمع تھے، فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

    اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

    فائرنگ پارک میں کی گئی جہاں پانچ سوافراد ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لئے موجود تھے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا.