Tag: 16 march

  • ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    ڈی آئی خان : الیکشن کمیشن نے این اے38ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت پولنگ کا عمل 16مارچ کو ہوگا۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے،6فروری سے8فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق9فروری کو امیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے جبکہ 13فروری کو نامزد امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 21فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 22فروری تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 23فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے اور16مارچ کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل ہوگا۔

  • متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی16مارچ سے شروع ہوگی،حکام

    متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی16مارچ سے شروع ہوگی،حکام

    بنوں : جنوبی وزیرستان کے آپریشن متاثرین (آئی ڈی پیز)کی واپسی سولہ مارچ سے شرو ع ہوگی جو چار اپریل تک جاری رہے گی ۔

    اے آروائی نیوز نے متاثرین کے واپسی کا شیڈول حاصل کرلیا۔ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کیلئے بنوں میں اہم اجلاس ہوا۔

    جس میں متاثرین کی واپسی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔رزمک، دتہ خیل اور شیوہ میں مقیم متاثرین کے ڈیٹا کے تصدیق کیلئے نادرا موبائل وین بھی بھیجی جائے گی۔

    راہ نجات کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو واپسی پر نقد امداد کیلئے اے ٹی ایم کارڈ ،حفظان صحت کٹ سمیت مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی اور متاثرین کی واپسی کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے گا۔