Tag: 16 zakhmi

  • شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی،فائرنگ سے چارافرادہلاک

    شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی،فائرنگ سے چارافرادہلاک

    چارسدہ: شادی کی تقریب میں مخالفین لڑپڑے، ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ سے چار افراد جان سے گئے جبکہ گولیاں لگنے سے سولہ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماہی خان میں شادی کی ایک تقریب میں دو متحارب گروپوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا،جب ان کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا تو دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جس سے کئی افراد کو گولیاں لگیں۔

    فائرنگ سے شادی کی تقریب میں بھگدڑمچ گئی،چار افراد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

    زخمیوں کو شدید نوعیت کے زخم آنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔تاہم اب کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

  • کوئٹہ: ہوٹل پر بم حملہ ایک شخص ہلاک سولہ زخمی

    کوئٹہ: ہوٹل پر بم حملہ ایک شخص ہلاک سولہ زخمی

    کوئٹہ : ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے پرنس روڈ پر مقامی ہوٹل میں زور داردھماکااس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد ناشتہ کرنے میں مصروف تھی۔ ،

    ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد حملہ کر کے فرار ہوگئے ۔دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کاپولیس سے سامنے نہیں ہوا۔ .

    سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کی برسی پر ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس کارروائیاں کر رہی ہے گذشتہ روز بھی دو بم نا کارہ بنا دیئے گئے تھے۔