Tag: 17 اگست

  • حجاج کرام کی پہلی حج پرواز 17 اگست کو وطن واپس پہنچے گی

    حجاج کرام کی پہلی حج پرواز 17 اگست کو وطن واپس پہنچے گی

    کراچی : فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز17اگست کو پاکستان پہنچے گی، ایئر پورٹس پر حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائن کا آپریشن17 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی پہلی حج پرواز17اگست کو کراچی پہنچے گی۔

    حجاج اکرام کی پہلی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 706 ہفتہ کی دوپہر جدہ سے کراچی پہنچے گی، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر حجاج اکرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

    ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں تمام ائیرپورٹ مینجرز کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی حجاج اکرام کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،82300 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے کامیابی سے قبل از حج آپریشن مکمل کیا تھا، پی آئی اے نے ایک ماہ طویل قبل ازحج آپریشن میں292 پروازوں کے ذریعے82300 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا۔

    پی آئی اے کی آخری حج پرواز لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھی، پرواز پی کے739 کے400 سے زائد عازمین کو رخصت کیا گیا تھا۔

  • حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    کراچی : قومی ایئرلائن 17 اگست سے حج آپریشن شروع کر رہی ہے حج آپریشن سات بڑے شہروں سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    حج آپریشن کے دوران155پروازوں کے ذریعے55ہزار 873سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا یاجائے گا،اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا تھا کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حج آپریشن میں بوئنگ777،ایئر بس330اور 310طیارے استعمال کئے جائیں گے۔پہلی حج پرواز 17اگست کو صبح 5بجکر35منٹ پر پی کے6003کے ذریعے لاہور سے 328سے زائد عازمین کولیکر جدہ روانہ ہوگی۔

    دوسری پرواز پشاور سے صبح9بجکر5منٹ پر پی کے6005کے ذریعے328جبکہ تیسری حج پرواز 17اگست کو پی کے6009کے ذریعے کراچی سے 370سے زائد عازمین کودوپہر 3بجکر30منٹ پر جدہ روانہ ہوگی۔

    چوتھی حج پرواز 17اگست کو پی کے6001کے ذریعے اسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو شام 7بجکر35منٹ پر جدہ روانہ ہوگی،عازمین کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔