Tag: 17 جولائی 2025

  • نواب شاہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    نواب شاہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    (17 جولائی 2025) نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریا موری کے قریب یار محمد بھنگوار میں بھنگوار برادری کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں شہباز بھنگوار، رجب بھنگوار، قربان بھنگوار، تاج محمد بھنگوار، فرمان بھنگوار شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر قلات میں فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق 5 جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی خان کے پنیالہ میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ وانڈہ بیرون میں پیش آیا، دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ رشتہ داروں کے درمیان پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا ہے۔