Tag: 17 سالہ نوجوان

  • 17 سالہ نوجوان ماں کو قتل کرکے لاش کار کی ڈگی میں لیے گھومتا رہا

    17 سالہ نوجوان ماں کو قتل کرکے لاش کار کی ڈگی میں لیے گھومتا رہا

    ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد 17 سالہ نوجوان اپنی ماں کی لاش کو کار کی ڈگی میں لیے گھومتا رہا۔

    ٹیکساس میں ایک نوجوان نے حال ہی میں اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 2022 میں اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا جب وہ 17 سال کا تھا اور پھر اس کی لاش کار کی ڈگی میں رکھ کر ریاست سے فرار ہو گیا تھا۔

    ہیرس کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے 28 جون کو بتایا کہ 19 سالہ ٹائلر روئنز نامی لڑکے نے اپنی والدہ 49 سالہ مشیل روینز کے قتل کے ساتھ ساتھ جسمانی شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا جرم قبول کیا ہے۔

    ٹائلر کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اسے پیرول کی اہلیت سے پہلے کم از کم قید کی نصف مدت پوری کرنا ہوگی۔

    ہیریس کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے پہلی بار اکتوبر 2022 میں مدعا علیہ اور اس کی والدہ کی گمشدگی کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔

    استغاثہ کے مطابق مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹائلر روینز نے اپنی ماں کو 13 اکتوبر 2022 کی صبح ان کے گھر میں قتل کر دیا تھا۔

    بعدازاں ٹائلر نے ماں کی لاش کو فیملی کار کی ڈگی میں رکھ کر شمال کی طرف روانہ ہوا۔ خاندان کے ایک رکن نے مشیل روینز اور اس کے بیٹے کے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    اٹارنی نے کہا کہ یہ اس خاندان کے لیے ایک خوفناک سانحہ ہے، مجرم نے اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کی اور اب وہ اپنے اعمال کی وجہ سے کئی دہائیاں جیل میں گزارے گا۔

  • 17 سالہ نوجوان نے اپنے ہم جماعت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    17 سالہ نوجوان نے اپنے ہم جماعت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    امریکا میں اسکول کے ایک 17 سالہ طالب علم نے سڑک کنارے فائرنگ کرکے اپنے ہم جماعت کو قتل کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک مسلح نوجوان طالب علم نے اپنے ہم جماعت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ شان شیوی موقعے پر ہلاک جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ورجینیا کے ایک اسکول میں دونوں طالب علم کو اسکول سے ان کی کونسلنگ کے لیے منسوخ کردیا گیا تھا، اسکول سے منسوخی کے بعد اگلی رات یہ واقعہ پیش آیا جب 16 سالہ شیو اپنی بہن کے ساتھ سڑک کنارے سے جارہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے مشتبہ نوجوان  پر دوسرے درجے کے قتل، بدنیتی سے زخمی کرنے، کسی جرم میں آتشیں اسلحہ استعمال کرنے، اور چوٹ کا باعث بننے والے آتشیں اسلحے کو لاپرواہی سے ہینڈل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتا کرلیا گیا ہے۔