Tag: 17 ملزمان گرفتار

  • جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مزید 17 ملزمان گرفتار

    جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مزید 17 ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مزید سترہ ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث مزید سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، نامزد ملزمان کو ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد دو سو سات ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے پر دہشتگردی دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ، پولیس نے بتایا کہ مقدمات میں 1 ہزار سےزائدنامعلوم ملزمان شامل ہیں ، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ ، کار سرکار میں مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں ، مسیحی املاک پر حملوں کے درج مقدمات کی تعداد اکیس ہو گئی ہے ، ایس پی بلال سلہری نے بتایا کہ مقدمات میں نامزد170سےزائدملزمان گرفتار کئے جا چکے۔

    نگراں وفاقی وزیر خلیل جارج کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، اتوار کو جڑانوالہ کے تمام چرچز میں مسیحی برادری کی عبادت یقینی بنائیں گے۔

  • پنجاب: ایف آئی اے،حساس اداروں کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

    پنجاب: ایف آئی اے،حساس اداروں کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی،حساس اداروں نے پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر جعلسازی میں ملوث 17 ملزمان کوگرفتار کر کے 5 ہزار سمز برآمد کر لیں۔

    ملزمان کے قبضے سے بی وی ایس ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا، ملزمان فون کالز کے ذریعےشہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگاچکے ہیں،ملزمان جیتو پاکستان اور دیگراسکیموں کے نام سے فون کالز کرتے تھے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بینکوں کا ڈیٹاحاصل کر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو جعلی فون کالز کرتے تھے۔ملزمان نے کبھی ایزی لوڈ سے،کبھی ڈیبٹ کارڈ ہیک کرکے بڑے پیمانے پر رقم کی لوٹ مار کی۔ایف آئی اے موبائل کمپنیز کو بھی شامل تفتیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    ایف آئی اے سائبر ونگ کی کارروائیاں: جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    اس سے قبل رواں ماہ یکم جون کو صوبہ سندھ کے شہر سکھر، شکارپور، پنوعاقل،گڑھی یاسین میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے کارروائیوں کے دوران 3 جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے سامان برآمد کیا تھا۔

  • کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ سے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر محمد سعدعرف ڈرائی گرفتار کرلیا گیا، ملزم رینجرز پرفائرنگ ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جمشید کوارٹرز اور بریگیڈ سے 4 اسٹریٹ کرمنلز جبکہ عوامی کالونی ، درخشاں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نےساتھیوں کے ساتھ مل کررحیم نامی شخص کوقتل کیا تھا۔

    ادھر زمان ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کے کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل ، ٹی ٹی پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    علاوہ ازیں پولیس نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ دیگر دو ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی۔


    بچوں کے اغواء اور قتل میں ملوث افراد سمیت 9 خطرناک ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں رینجرز نے ایم کیوایم لندن کے کارکنان سمیت سے 9 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔