Tag: 17 days left

  • بائیومیٹرک تصدیق کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع نہیں دی جائے گی، پی ٹی اے

    بائیومیٹرک تصدیق کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع نہیں دی جائے گی، پی ٹی اے

    اسلام آباد: پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بارہ اپریل سمز کی تصدیق کا آخری دن ہے، بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع نہیں دی جائے گی ۔

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ سمیں بارہ اپریل کی رات بند کر دی جائیں گی۔

    سات کروڑاکیاون لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو ستاسی سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے ۔

    ایک کروڑ تیرہ لاکھ پینتالیس ہزار دس سمیں بلاک کی گئی ہیں، پی ٹی اے کے مطابق موبائل کمپنیوں کوایک سو تین ملین سموں کی تصدیق کیلئے نوے روز کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

  • سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے صرف17دن باقی

    سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے صرف17دن باقی

    اسلام آباد: سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے صرف سترہ دن باقی رہ گئے ہیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سےچھبیس فروری سے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا دوسرامرحلہ شروع ہوا، چھبیس فروری تک یومیہ تیرہ سے چودہ لاکھ سمز کی تصدیق کرائی جارہی تھی۔

    پی ٹی اے کے مطابق اب تک پانچ کروڑ چھہتر لاکھ بیاسی ہزار سمز شناختی کارڈ پر تصدیق ہوچکی ہیں جبکہ اب بھی ایک کروڑ اسی لاکھ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ہونا باقی ہے۔

    غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ پچاس لاکھ موبائل سمز بند ہوچکی ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق بارہ اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔

    دوسری جانب پی ٹی اے کو موبائل کمپنیوں سےتصدیق شدہ سموں کےاعدادوشمارموصول ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیوں نے تئیس مارچ تک تصدیق کی گئی سموں کے اعدادو شمار جمع کروائے۔ مجموئی طور پر سات کروڑچالیس لاکھ نو ہزار دوسو پینسٹھ سموں کی تصدیق ہوئی۔

    موبی لنک کی دو کروڑ سترہ لاکھ انیس ہزار سات سو ستتر سمیں تصدیق ہوئیں۔ ٹیلی نار کی ایک کروڑ چورانوے لاکھ نو ہزارپانچ سو تیس سمیں تصدیق ہوئیں۔

    یوفون کی ایک کروڑ سترہ لاکھ اٹھانوے ہزارچھ سو ترپن سمیں تصدیق ہوئیں، چائنہ موبائل کمپنی کی ایک کروڑبتیس لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو ستائیس سمیں تصدیق ہوئیں  جبکہ وارد کی اٹھہتر لاکھ بائیس ہزار دوسواٹھارہ سمیں تصدیق ہوئیں۔