Tag: 17 death

  • ایک ہی گھر سے بیک وقت 14 افراد کا جنازہ اٹھا

    ایک ہی گھر سے بیک وقت 14 افراد کا جنازہ اٹھا

    آگرہ : بھارت میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں سے 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 4 خواتین اور9 مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 16مسافر زخمی ہوئے، ایک ہی گھر سے 14 جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    ساسنی سے آنے والے بدقسمت خاندان کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث ہاتھرس کے مقام پر حادثہ پیش آیا، اتنی بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمیوں کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بس اور پک اپ کے درمیان تصادم اس قدر شدید تھا کہ زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی جس کے بعد جائے حادثہ چیخ پکار سے مچ گئی۔

    مقامی لوگوں کی مدد سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

    بعد ازاں 14 افراد کی لاشیں آگرہ کے کھنڈولی علاقے کے سیمرا گاؤں پہنچیں تو فضا سوگوار ہوگئی۔ 14قبریں ایک ساتھ کھودی گئیں اور کفن کی تیاری کیلئے درزی کو گھر بلانا پڑا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ حادثے میں 5 بھائیوں کا خاندان ایک ساتھ ختم ہوگیا۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دینے بھاری معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • کرونا وائرس: امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

    کرونا وائرس: امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

    واشنگٹن : کرونا وائرس میں مبتلا 17 امریکی شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ 306 افراد میں ہلاکت خیز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں کرونا کے باعث اب تک ایک درجن سے زائد افراد موت کے گھاٹ اُتر چکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا سمیت امریکا کی 15 سے ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 306 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    فلوریڈا حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز فلوریڈا کے علاقے ایسٹ کوسٹ میں بھی کرونا میں مبتلادو افراد کی موت واقع ہوگئی، حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے دونوں افراد نے ماضی میں بیرون ملک سفر کیا تھا۔

    امریکی ریاست ہوائی میں بھی کرونا کا پہلا کیسز رپورٹ ہوچکا ہے، متاثرہ شخص گرینڈ کروز شپ میں سوار تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران امریکا میں کرونا وائرس کے 80 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    کانگریس نے امریکا میں کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے 8 ارب ڈالر کے فنڈز بھی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کے باعث پہلے شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی دوسری جانب واشنگٹن میں 14 افراد ہلاکت ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکی صدارتی انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس نے امریکا میں 12 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں اور 53 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔