Tag: 17 injured

  • مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر، بس حملے میں 17 افراد زخمی

    مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر، بس حملے میں 17 افراد زخمی

    دوحہ: مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے، بس پر بم حملے میں 17 سیاح شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر جیزہ میں تاریخی سیاحتی مقام اہرامِ مصر کے نزدیک سیاحوں کی بس کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث سترہ سیاح شدید زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر غیرملکی سیاح ہیں اور ان میں جنوبی افریقا کے شہری بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دھماکے کے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حکام نے اسپتال اتنظامیہ کو ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں بس بری طرح متاثر ہوئی، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر بکھر گئے، البتہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ اہرامِ مصر کے نزدیک گذشتہ سال دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مصر: صدارتی انتخابات سے قبل بم دھماکا، دو افراد جان بحق

    واضح رہے کہ جنوی 2016 میں بھی احرام کے قریب دھماکے سے چھ افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہوئے تھے، مذکورہ دھماکا گیزا شہر کے تاریخی احرام مصر کے قریب رہائشی علاقے میں پولیس چھاپے کے دوران ہوا تھا۔

  • کراچی: سال نو کے جشن پر فائرنگ، 17افراد زخمی

    کراچی: سال نو کے جشن پر فائرنگ، 17افراد زخمی

    کراچی : سال نو کے جشن پر فائرنگ سے سترہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے لاہور اور ملتان میں کارروائی کے بعد چوبیس منچلوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کراچی میں نئے سال کی آمد کیساتھ شہر فائرنگ سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں منچلوں کی فائرنگ سے سترہ افراد زخمی ہوئے، نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس مداخلت پر ہنگامے کے نتیجے میں منچلوں نے گاڑیوں کے شیشی توڑے تو پولیس نے منچلوں کو منتشر کرنے کے خلاف کاروائی کی۔

    فائرنگ کے واقعات رنچھوڑ لائن، گلشن اقبال، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن اور صدر میں پیش آئے، رات گئے اورنگی ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے مال روڈ پر پولیس منچلوں کے سامنے بے بس نظرآئی، گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرکے چارمنچلوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، ملتان میں سال نو کا جشن پر پولیس نے قانون کی خلا ف ورزی کرنے پر بیس منچلوں کو حراست مں لے کر دو سو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔

    پشاور ،کوئٹہ ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی نئے سال کی آمد پر منچلوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی نفری الرٹ رہی ۔