Tag: 17-killed

  • شدید بارشیں، بلوچستان میں اموات کی تعداد 17 تک جاپہنچی

    شدید بارشیں، بلوچستان میں اموات کی تعداد 17 تک جاپہنچی

    کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں کے سبب حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہوگئی، کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری بارش نے تباہی مچادی ہے جس سے کوئٹہ، خضدار اور آواران زیادہ متاثر ہوئے ہیں، بارشوں کے سبب دیواریں گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے مختلف واقعات و حادثات میں اب تک سترہ افراد جاں بحق ہوچکے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ آفت زدہ قرار، بلوچستان میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دو دن کے دوران کوئٹہ،کچھی ،مستونگ،اور خضدارسے اموات رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ گیارہ افراد کی اموات کوئٹہ سے رپورٹ ہوئیں۔

    حکام کے مطابق ہزار گنجی سمیت گوہر آباد میں متعدد گاڑیوں سمیت مقامی لوگ بھی ریلے میں بہے گئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا، کوئٹہ میں سریاب ہزار گنجی کلی گوہر آباد سمیت سریاب کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات منہدم ہوئے، مویشی پانی میں بہہ گئے۔

    گذشتہ روز صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد کوئٹہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا تھا۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتراضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق 7 جولائی تک تیز بارشوں کی پیشگوئی ہے، اس دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو میں تیز بارشیں ہونگی جب کہ قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی پنجگور، تربت پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ، خاران اور آوران میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

  • ہالہ :  ٹرالر اور باراتیوں کی بس کی ٹکر ،17  افراد جاں بحق

    ہالہ : ٹرالر اور باراتیوں کی بس کی ٹکر ،17 افراد جاں بحق

    ہالہ : مٹیاری کےعلاقے ہالہ کے قریب سڑک کے کنارے باراتیوں سے بھری بس میں ٹرالر جا گھسا، جس کے باعث 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالا کے قریب بھٹ شاھ تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر ہونے والے ہولناک حادثے پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر کے پنکچر ہونے کے باعث کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے بس کو ٹکر دے ماری۔

    قومی شاہراہ پر حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر پہنچ کر فوری اور زخمی افراد اور لواحقین کی فوری مدد کی جبکہ ہالا سمیت مٹیاری، بھٹ شاہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو بھٹ شاہ اور ہالا کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مٹیاری نے اپنی موجودگی میں شدید زخمی افراد کو حیدرآباد روانہ کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سکرنڈ سے حیدرآباد جانے والی باراتیوں سے بھری بس کا پنکچر ٹائر تبدیل کیا جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر بس میں جا گھسا۔

    مذکورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار اور زئنور برادری کے رہنما نظیر احمد زئنور نے مذکورہ واقعہ کا ذمہ دار موٹروے پولیس کو قرار دیتے کہا کہ گاڑی کا ٹائر پنچر ہونے پر موٹر وے پولیس نے روڈ پر پریشان کھڑے ڈرائیور اور مسافروں کی کوئی مدد نہ کی۔

    دوسری جانب تعلقی ہالا کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرفتح محمد میمن نے مذکورہ حادثے میں ہالا اور بھٹ شاھ اسپتال میں سترہ افراد کے جاں بحق اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے کہا کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے ۔

    بھٹ شاھ پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج کی مکمل کاروائی کی جاچکی ہے، جلد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر اور مزدا بس کو تاحال کھائی سے نہیں نکالا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔