Tag: 17 suspect arrest

  • کراچی میں رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم میں ملوث17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حالیہ کارروائیاں عوامی کالونی، کورنگی، درخشاں، گلستانِ جوہر، شریف آباد اور سعید آباد کے علاقوں میں کی گئیں۔

    گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں احمد علی، منصب علی، شاہد علی چانڈیو، عامر عرف لاہوتی، جنید، نعمان زیدی عرف پٹھان اور اویس علی عرف مظہر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ اویس علی، اویس، ارباز، ماکو، عدنان، زریاب عمرعرف مونی، ساجد اور شہزاد نامی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی سے گرفتار ہونے والے عقیل، آفتاب منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں،17ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں،17ملزمان گرفتار

    کراچی : ٹارگٹڈ کارروائیوں میں پولیس نے دو مفرورسمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کراچی کےعلاقے منگھو پیرمیں پولیس نے دواسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور چھینی گئی نقدی برآمد کرلی۔

    جیکسن پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار کرلیے گئے، جن سےاسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، ٹیپوسلطان پولیس نے چھاپے کے دوران دو ملزم گرفتارکیے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان لینڈ لائن فون کی تاریں اور بیٹریوں کی چوری میں ملوث ہیں۔

    پولیس نے بلدیہ کی مدینہ کالونی میں چھاپے کے دوران دو مفرور ملزمان کو گرفتارکرلیا، اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں حیدری پولیس نے تین مفرورملزمان کو گرفتار کیا اوران کے قبضے سے تین چوری کی کاریں اورمنشیات برآمدکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی کاریں ٹیپو سلطان، عزیزآباد، تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

    دوسری جانب ناردرن بائی پاس کےاطراف اے وی سی سی نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔