Tag: 18

  • غزہ پر گرائے گئے بموں کی دھماکا خیز قوت ہیروشیما ایٹم بم سے زیادہ ہونے کا انکشاف

    غزہ پر گرائے گئے بموں کی دھماکا خیز قوت ہیروشیما ایٹم بم سے زیادہ ہونے کا انکشاف

    فلسطینی محصور شہر غزہ پر گرائے گئے بموں کی دھماکا خیز قوت ہیروشیما ایٹم بم سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر بموں کی ہیروشیما سے بڑی قیامت ڈھائی گی ہے، دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما کی تباہی سے بھی زیادہ غزہ میں تباہی مچی۔

    غزہ حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر 18 ہزار ٹن بم گرائے ہیں، جو دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کی دھماکا خیز قوت سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔

    غزہ حکومت کے میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے 2 لاکھ سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ساڑھے 32 ہزار عمارتیں پوری طرح تباہ ہو گئیں۔

    صہیونی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 85 سرکاری عمارتیں، 47 مساجد، 3 گرجا گھر، 203 اسکول تباہ ہو گئے ہیں، جب کہ حملوں کی شدت کی وجہ سے اعداد و شمار ابھی تک مکمل نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت عبادت گاہوں اور اسکولوں اور دیگر شہری ڈھانچوں پر حملے ممنوع ہیں، سلامہ معروف کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 908 خاندانوں کا قتل عام کیا، جس سے ہزاروں افراد شہید ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ حملوں میں مجموعی طور پر 35 صحافی، 124 ہیلتھ کارکن، اور ہنگامی امدادی ٹیموں کے 18 اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

  • موبائل فون سے بیٹے کی جان چھڑانے کیلئے والد کا انوکھا اقدام

    موبائل فون سے بیٹے کی جان چھڑانے کیلئے والد کا انوکھا اقدام

    اوٹاوا : موبائل فون سے بیٹے کی جان چھڑانے کےلیے والد کا انوکھا اقدام، بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر منگولیا روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ دور کے والدین اپنے کو کھیل کود سے روکنے کےلیے عموماً موبائل فون یا ٹیبلیٹ ہاتھ میں تھما دیتے ہیں لیکن براعظم امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخس نے اپنے بیٹے سے موبائل کی عادت چھڑوانے کےلیے اسے ایک ماہ کےلیے منگولیا لے گیا۔

    برطانوی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے والد کلارک کا کہنا تھا کہ آج اگر انفرادی یا ایک خاندان کے طور ہر ہمیں کوئی لت لگ گئی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم (والدین) نے اسے برقرار رکھا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اس سے قبل میں نے کبھی کوئی ویک اینڈ اپنے فون کے بغیر نہیں گزارا تھا، یہ خاصا عجیب تھا، موٹرسائیکل پر پورے منگولیا کا سفر کرنا ایک لمبے عرصے سے ان کا خواب تھا۔ اب جب اس کا بیٹا بڑا ہوچکا ہے تو کیوں نہ اس کے ساتھ یہ سفر کیا جائے۔

    اس موقع پر بیٹے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سارا وقت میں اپنے فون کی یاد میں گم تھا، آپ کی ہر چیز میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ جب بھی میں بور ہوتا ہوں تو یو ٹیوب آن کرسکتا ہوں یا نیٹ فلکس دیکھ سکتا ہوں۔ لیکن وہاں میں کیا کروں گا؟ ستارے دیکھوں گا یا اپنی انگلیاں گھماوں گا۔

  • فوج ذمہ داری نبھارہی ہے، مزید بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے، سپریم کورٹ

    فوج ذمہ داری نبھارہی ہے، مزید بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اٹھارہویں اور اکیسویں ویں ترامیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوج اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے تو مزید بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سترہ رکنی لارجر بینچ نے وفاق کے وکیل خالد انور سے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ بنائی گئی کیا آرٹیکل دس اے اور چار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

    خالد انور نے اپنے دلائل میں کہا کہ امریکا میں ملکی دفاع کے پیشِ نظر فوجی عدالتیں بنائی گئیں، پاکستان میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں۔

    چیف جسٹس نے خالد انور سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کو کوئی آئینی ترمیم ختم کرنے کا اختیار ہے، جس پر خالد انور نے کہا کہ سپریم کورٹ فوجی عدالت کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مطلب ہے کہ ہمیں عدالتی برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خالد انور نے اپنے دلائل میں کہا کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشتگردی کے مقدمات چلائے جائینگے، فوجی عدالتوں کے قیام کیلئےفوجی قانون کاسہارا لیا گیا۔

    وفاق کے وکیل کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں سےمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے، سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی گئی۔