Tag: 18افراد ہلاک

  • بغداد میں خودکش دھماکہ‘18افراد ہلاک

    بغداد میں خودکش دھماکہ‘18افراد ہلاک

    بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کےمضافاتی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 18افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد اس دھماکے میں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بغداد کے صدر سٹی نامی علاقے کی مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک میں سوار خودکش حملہ آور نے خود کواڑادیا جس میں 18افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    بغداد خودکش حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم ماضی میں دہشت گرد تنظیم داعش نےاس طرح کے حملوں کی ذمہ داری کی ہے۔

    عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نےکےمطابق خودکش حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ کے علاقے میں ہوا۔

    خیال رہےکہ رواں سال کے ابتدائی چند روز میں بغداد میں خودکش حملوں میں اضافہ دیکھاگیا تھا تاہم حالیہ چند دنوں میں ان واقعات میں کمی ہوئی ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل رواں ہفتے منگل کے روز جنوبی بغداد میں ایک اور حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ صدر سٹی کے علاقے میں ہی رواں سال 2جنوری کو ہونے والے حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:بغداد : شادی کی تقریب میں دھماکہ‘40افراد‌ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

  • انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی

    انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی

    جکارتا: انڈونیشیا کےجزیرے سماٹرا میں 6.5 اعشاریہ کے زلزلے میں 100افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کے صوبےآچے کے جزیزے سماٹرا میں گزشتہ روزصبح ساڑھے5 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت6.5 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی17 کلو میٹر تھی۔

    pi

    انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

    post2i

    زلزلے میں ضلع پیدے جیا کےڈپٹی چیف کے مطابق اب تک 100افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    post3i

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعددعمارتیں تباہ ہوگئیں ہیں جس کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے پھنس گئے ہیں جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالاجارہا ہے۔

    post4i

    واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی اور صرف آچے صوبے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    post5i