Tag: 18 افراد جاں بحق

  • پنجاب میں بارشوں سے تباہی ، 18 افراد جاں بحق، 57 زخمی

    پنجاب میں بارشوں سے تباہی ، 18 افراد جاں بحق، 57 زخمی

    لاہور : پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے، جن میں 11 بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اورطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک اوردیگر شہروں میں بارش ہوئی اور مون سون بارشوں کے دوران حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 11 بچے شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کےنتیجےمیں 27 گھر متاثر ہوئے، زیادہ اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں وچھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    خانیوال اوراوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنےسے2شہری جاں بحق ہوئے، منڈی بہاالدین میں2بچےکرنٹ لگنےکےباعث جاں بحق ہوئے۔

    ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا پہلااسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب کے تمام دریاؤں ، بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریاؤں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہے تاہم بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کےپیش نظرالرٹ رہے۔

  • کراچی: مون سون کا چوتھا اسپیل:3 روز کی بارش میں 18 افراد جاں بحق

    کراچی: مون سون کا چوتھا اسپیل:3 روز کی بارش میں 18 افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں 3 روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    کراچی میں تین روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 5 بچوں‌ سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کی اندرونی ناقص وائرنگ سے پیش آئے، کسی حادثے کا تعلق کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ 3 اگست کو محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔