Tag: 18 ملزمان گرفتار

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 18 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 18 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے مومن آباد اور گلشن حدید میں پولیس نے6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

    بوٹ بیسن پولیس نے شیشہ مافیا کے پانچ کارندے گرفتار کرکےاکتیس مضر صحت شیشے برآمد کیے۔ محمود آباد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ گلبہار پولیس نے منشیات فروش گرفتارکرکے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔

    پولیس نے کراچی اکیڈمی کے قریب مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے، ملزمان سے دوپستول چھینے گئے موبائل فونز کیش اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس ماما کے قریبی ساتھی محمد مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکیا تھا۔

    ایس پی مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔

  • کراچی ، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، جرائم میں ملوث 18 ملزمان گرفتار

    کراچی ، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، جرائم میں ملوث 18 ملزمان گرفتار

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں شہر قائد کے چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ اس کے علاوہ سنگین جرائم اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت مہدی عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

    پیرآباد کے علاقے میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، کلفٹن باتھ آئی لینڈ سے گھر سے ایک خاتون کی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

    شاہ فیصل کالونی چار نمبر میں فائرنگ سے ساجد نامی شخص جان کی بازی ہارگیا۔
    پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی چار نمبر پر بیکری پر مسلح شخص آیا اور آتے ہی فائرنگ کردی جس سے بیکری کا مالک ساجد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    مسلح شخص ایک کپڑے کے تھیلیے میں اسلحہ چھپا کر لایا تھا، ملزم نے ٹوپی پہنی ہوئی تھی، بعد ازاں حملہ آور فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے سنگین جرائم اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں، بینک سے پیسے نکالنے والے شہریوں اور مختلف دکانوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    پاک کالونی پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں کچی شراب اور منشیات برآمد کرلی۔

    ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ موچکو پولیس نے دو مفرور ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس نے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔