Tag: 18 june

  • خیبر پختونخوا کا 750 ارب روپے کا بجٹ تیار، اٹھارہ جون کو پیش کیا جائے گا

    خیبر پختونخوا کا 750 ارب روپے کا بجٹ تیار، اٹھارہ جون کو پیش کیا جائے گا

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 20۔2019 کے لئے 750 ارب روپے سے زائد کا بجٹ تیار کر لیاہے، بجٹ اٹھارہ جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 200 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 20۔2019 کے لئے 750 ارب روپے سے زائد کا بجٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 200 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

    صوبائی محاصل میں دس ارب روپے کا اضافہ کرکے ہدف 45 ارب سے بڑھ کر 55 ارب کردیا گیا، ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے لئے 36 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے صوبائی محاصل سے آمدن کا تخمینہ 45ارب روپے لگایا ہے ۔

    آمدن کا ہد ف 45ارب روپے سے بڑھاکر 55ارب روپے کردیا گیا ہے، نئے مالی سال کے لئے خیبر پختو نخوا کے کل آمدن کا تخمینہ 657ارب25کروڑ روپے ہے،اسی طرح جاری اخراجات کا تخمینہ 475ارب25کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضم ہونے والے اضلاع کے جاری اخراجات کے لئے 65ارب روپے، اے ڈی پی کے لئے 36ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

  • سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب سمیت ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات18جون کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جس کےبعد ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

    اجلاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔