Tag: 18 october

  • ٹماٹر میں موجود اجزاء پرواسٹیٹ کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے ،تحقیق

    ٹماٹر میں موجود اجزاء پرواسٹیٹ کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے ،تحقیق

    تحقیق کے دوران سائنسدانوں کی ٹیم نےٹماٹرمیں موجوداجزاءکو پرو اسٹیٹ کینسر کے خلاف مؤثر پایا گیا.

    یونیورسٹی آف الینائے کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ٹماٹرمیں موجود لائیکوپین پرواسٹیٹ کینسر کے خلاف موثرثابت ہوتا ہے، مطالعے میں بتایا گیا کہ لائیکوپین کے جسم میں پہنچنے کے بعد کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور وہ صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

    لائیکوپین کو جب مختلف جانوروں میں موجود پرواسٹیٹ ٹیومر کےخلاف استعمال کیا گیا تو اس نے اسے بڑھنے سےروک دیا تاہم انسانی جسم میں اس کے اثرات تاحال غیر واضح ہیں۔

    امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع کی گئی تحقیق مستقبل میں مختلف قسم کے کینسر کےخلاف استعمال کرنےمیں مدد گارثابت ہوگی۔

  • بلاول بھٹوکی کراچی میں یادگارِ شہداء پرحاضری

    بلاول بھٹوکی کراچی میں یادگارِ شہداء پرحاضری

    کراچی: سانحہ کارساز کے شہداء کی آٹھویں برسی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔

    آج سے آٹھ سال قبل 18 اکتوبر 2007 کو سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو کئی سال بعد وطن واپس لوٹیں تو عوام کا جم غفیر انکے استقبال کے لئے موجود تھا۔ انکا قافلہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے مزارِ قائد کی جانب بڑھ رہاتھا کہ دو ہولناک دھماکے ہوئے جس میں 150 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹوزرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے اس واقعے کی یاد میں تعمیرکردہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی آمد کے موقع پرکارساز پرواقع یادگارشہداء پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنمااور کارکنان بھی موجود تھے۔

  • سسٹم خرابی کی باتیں کرنیوالے پہلے اپنا صوبہ ٹھیک کریں،اویس مظفر

    سسٹم خرابی کی باتیں کرنیوالے پہلے اپنا صوبہ ٹھیک کریں،اویس مظفر

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر نے کہا ہے کہ کچھ بوڑھے نوجوان ہمارے لیڈر پر تنقید کررہے ہیں میں ان کو کہتا ہوں کہ اٹھارہ اکتوبر کو جب بی بی کے قافلے پرحملہ ہوا تو تم نے کہا تھا کہ یہ زندہ لاشیں ہیں، اس سے تمہاری سوچ کا اندازہ ہوتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کے شراکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر جب دھماکہ ہوا تو جیالے ان کی حفاظت کیلئے ان کی طرف لپکے لیکن جب تمہارے جلسے میں کوئی پٹاخہ بھی چلتا  ہے تو تمہارے کار کنان غائب ہوجاتے ہیں۔

    میں کہتا ہوں اے بوڑھے نوجوان پہلے پی پی جیسے جیالے تو پیدا کرکے دکھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کی خرابی کی باتیں کرنے والے پہلے اپنا صوبہ تو ٹھیک کرلو۔

    اویس مظفر نے کہا کہ جب الیکشن کے سوا مہینے کے بعد کے پی کے میں ضمنی الیکشن ہوا تو اے این پی جیت گئی ، میں پوچھتا ہوں کہ اے این پی نے سوا مہینے میں ایسا کیا کردیا تھا کہ تم کو شکست ہو گئی،ان کا کہنا تھا کہ بوڑھے نوجوان کو ہمارے لیڈر کا فوبیا خواب میں بھی ہوتا ہے۔

  • کراچی میں پیپلزپارٹی کےجلسےکی تیاریاں زوروشور سےجاری

    کراچی میں پیپلزپارٹی کےجلسےکی تیاریاں زوروشور سےجاری

    کراچی: اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سےجاری ہیں ، اس سلسلہ میں پی پی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی جلسے کیلئے تیاریوں کاآغاز کردیا ہے ، پنڈال میں قرآن خوانی کی گئی اور بکروں کا صدقہ دیا گیا۔پیپلزپارٹی کے رہنماءمزار قائد سےمتصل جلسہ گاہ پہنچے اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں  لاکھوں افراد شریک ہونگے، لیکن عوام کوکوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

    جبکہ پی پی رہنماءشیری رحمان نے بھی جلسہ گاہ کادورہ کیا اور انتظامات سے متعلق بریفنگ لی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھا یہ جلسہ جمہوری نظام کاتسلسل ہے۔شیری رحمان نے بتایاکہ سیکیورٹی پلان کو خفیہ رکھاگیاہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پرامن ماحول میں جلسہ کریں۔

  • اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کو ہو نے والے جلسے میں خود کش حملے کا خطرہ ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ نےمراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری پر خود کش حملے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کےمراسلےمیں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور شہر میں داخل ہو چکا ہے جو پیپلز پارٹی کے جلسے میں بلاول بھٹو کو نشانہ بنانے کی کوشش کر ےگا،محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں وارننگ لیٹر بھی جاری کیاہےجس کے بعد جلسے کے سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کردی گئی ۔

    نئےپلان کے مطابق اٹھارہ اکتوبرکو مزار قائد پرجلسے میں آنےوالی گاڑیاں جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر دور پارک کی جائیں گی جبکہ بلاول بھٹو کی آمد کو بھی خفیہ رکھا جا ئےگا۔

  • پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبرکو مزارقائد پرجلسہ کریگی

    پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبرکو مزارقائد پرجلسہ کریگی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد پرطاقت کا مظاہرہ کریگی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے پیٹرن انچیف بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ کارکنان کی شکایات کو دورکیا جائے اورجو عہدیدارپارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتے وہ کسی اور کو موقع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب پارٹی میں کارکنان کو پہلے کی طرح عزت دی جائے گی۔انہوں نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پارٹی کو متحرک اور منظم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔