Tag: 19

  • مچھلی بازار سے پلاسٹک میں لپٹی لڑکی کی لاش برآمد، علاقہ خوفزدہ

    مچھلی بازار سے پلاسٹک میں لپٹی لڑکی کی لاش برآمد، علاقہ خوفزدہ

    واشنگٹن : نیویارک کی پرانی مچھلی مارکیٹ سے بے گھر دوشیزہ کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نیویارک میں واقع پرانی مچھلی مارکیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    نوجوان لڑکی کی لاش پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی جسے اس کے دوستوں نے دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔

    لڑکی کے جسم پر تشدد یا کسی قسم کے نشانات نہیں ہیں، پولیس نے دوشیزہ کی موت کی وجوہات جاننے کےلیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کم از کم ایک ہفتہ قبل ہوئی اور لاش آج برآمد ہوئی ہے، جس پر دوشیزہ کے دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو ایک ہفتہ قبل گودام کی جانب لے جایا گیا تھا تاہم پولیس نے ابھی دوستوں کی بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے لیکن ابھی تک سیکیورٹی اہلکاروں نے لڑکی کے دوست کو شامل تفتیش نہیں کیا ہے۔

    مقامی رہائیشوں کا کہنا ہے کہ مچھلی مارکیٹ کی پرانی بلڈنگ کا کنٹرول کئی برس سے بے گھر افراد نے سنبھالا ہوا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مچھلی بازار بہت قدیمی ہے اور بیسویں صدی میں یہ مارکیٹ سالانہ 125 ملین پاوٗنڈ کی مچھلی فروخت کرتی تھی تاہم بعد ازاں اس بلڈنگ کو بند کردیا۔

  • جب دوشیزہ نے ڈانس فلور پر بچے کو جنم دیا

    جب دوشیزہ نے ڈانس فلور پر بچے کو جنم دیا

    پیرس : فرانسیسی دوشیزہ نے نائٹ کلب میں بچے کو جنم دے دیا، جس کے بعد کلب نے اسے تاحیات مفت داخلے کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ فرانسیسی شہر ٹولوس کے ایک نائٹ کلب مقامی لڑکی کے ساتھ پیش آیا جب انہوں نے کلب کے عملے کی مدد سے کلب کے فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نامعلوم 19 سالہ لڑکی کی زندگی کے دلچسپ اور یادگار ترین لمحات تھے، جب اس کے بچے نے ایک نائٹ کلب میں آنکھ کھولی۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی کلب میں تفریح کے غرض سے آئی تھی لیکن صورتحال اس وقت تبدیل ہوگئی جب دوشیزہ اچانک ڈانس فلور پر گر گئی اور پبلک کے درمیان ہی بچے کو جنم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی کو اس کے ایک دوست نے ٹولوس شہر کے اوک کلب میں مدعو کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کلب میں شراب نوشی سے پرہیز کررہی تھی۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں تندرست ہیں جنہیں واقعے کے فوری بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم ابھی تک بچے کی جنس معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    اوک کلب کی مینیجر میری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے اور ایمبولینس کو مطلع کردیا تھا تاہم اس دوران بچے پیدائش ہوچکی تھی جس کے بعد کلب انتظامیہ زندگی بھر کےلیے لڑکی کی انٹری بلکل مفت کردی۔

  • سیلفی کے شوق میں‌ یونیورسٹی طالبہ 10ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی

    سیلفی کے شوق میں‌ یونیورسٹی طالبہ 10ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی

    ولنیئس : پُر خطر جہگوں پر سیلفی لینے کے شوق نے 19 سالہ طالبہ کو موت کے منہ میں پہنچا دیا, وکٹوریہ سیلفی کے دوران دسویں منزل سے گر کر ہلاک ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک بیلاروسین شہری وکٹوریہ گرنکیوچ پڑوسی ملک لتھوینیا میں زیر تعلیم تھی جو پُر خطر جہگوں پر سیلفی لینے کی شوقین تھی اور حادثے کے وقت بھی دسویں منزل پر سیلفی کے دوران رات کی تاریخی کو عکس کے پس منظر میں شامل کرنا چاہتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ طالبہ لتھوینیا میں تعلیم کے دوران ہاسٹل میں مقیم تھی، متاثرہ لڑکی کے دوستوں کے مطابق وکٹوریہ ولنیئس کی سیاہ رات کو اپنی تصویر کے پس منظر میں اس طرح شامل کرنا چاہتی تھی کہ پیچھے رات کی تاریخی اور آگے اس کا چہرہ دکھائی دے۔

    بیلاروس کی شہری متاثرہ لڑکی کے ایک دوست نے ہولیس کو بیان دیا کہ ’وکٹوریہ حادثے کے وقت ایک اسٹول پر چڑھ پر دسویں منزل کی بالکونی کی ریلنگ کے دوسری جانب کھڑی ہوئی تاکہ سیلفی لے سکے لیکن تواشن برقرار نہ رکھنے کے باعث 90 فٹ کی بلندی سے نیچے جاگری۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایمبولینس اور امدادی ٹیم نے وقت پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے تک لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے اور وکٹوریہ ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ طالبہ وکٹوریہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی جس کی المناک موت پر اس کی یونیورسٹی جامعہ ولنیئس نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • بھارت میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

    بھارت میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

    نئی دہلی : بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا سمندری طوفان فانی کا رخ بنگلا دیش کی جانب ہوگیا، سمندری طوفان فانی کے نتیجے میں بھارت میں 19 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں سمندری طوفان فانی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارتی ریاست اڑیسہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی جبکہ املاک کو شدید نقصان پہنچاہے، سڑکوں پر گرے درخت اٹھانے کا کام جاری ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت میں طوفان فانی مغربی بنگال میں ہفتہ کی صبح داخل ہوگیا ، ہواوں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رکارڈ کی گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طوفان فانی کے زیر اثر کولکتہ، دیگر علاقوں میں شدید بارشیں ہورہی ہیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ متعدد پروازیں معطل ہوگئیں۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان فانی کمزور پڑ چکا ہے اور اب اس کا رخ بنگلہ دیش کی جانب ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خطرناک سمندری طوفان فانی گزشتہ روز بھارت کے مشرقی علاقوں سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہوئے ہیں، مشرقی ریاست اڑیسا سے تقریباً دس لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے خطرے کے پیش نظر اڑیسا، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں اسکول، کالج و یونیورسٹیز بند کردی گئی ہیں جبکہ ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    سمندری طوفان فانی بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ بھارتی حکام نے اڑیسا کا بھونیشور ایئرپورٹ اور مغربی بنگال میں کولکتہ ایئر پورٹ بند کردیا گیا ہے۔

    ریاستی حکام نے بندرگاہیں‌ بھی بند کر دی گئیں، ماہی گیروں کو سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ نشیبی علاقوں کو خالی کر لیا گیا ہے۔