Tag: 19افراد ہلاک

  • مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

    مانچسٹر: : مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے کنسرٹ کے دوران دہشت گرد حملے میں 22ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 59 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    مانچسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    مانچیسٹر پولیس نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیا تھا تاہم آج صبح مانچیسٹر کے چیف کانسٹیبل ایئن ہوپکنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں کہا گیا اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق جائےحادثہ پر امدادی کارروائیوں کےدوران زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قریبی ٹرین اسٹیشن، مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔


    بنکاک: اسپتال کے سامنے دھماکہ‘ 24 زخمی


    واضح رہےکہ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے اور حادثے کے وقت وہاں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کل کتنے لوگوں کو ٹکٹ ملا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سرگودھا: درگاہ میں لاٹھیوں اور چھریوں کےوار سے20افراد قتل

    سرگودھا: درگاہ میں لاٹھیوں اور چھریوں کےوار سے20افراد قتل

    سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا کےنواحی گاؤں میں درگاہ کےمتولی نےلاٹھی اور چاقو کے وار کرکے20افراد کوموت کےگھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھا کے نواحی علاقےچک نمبر 95 شمالی میں درگاہ پرمتولی نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر خواتین سمیت 20افراد قتل کردیا۔

    ڈی سی او سرگودھالیاقت علی چھٹہ کےمطابق واقعے کی اطلاع ڈی ایچ کیواسپتال سرگودھا میں آنے والی ایک زخمی خاتون نے دی تھی۔

    ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا یہ خاتون ان دیگر 3 زخمی افراد میں شامل تھیں جو درگاہ سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    لیاقت علی چھٹہ کا کہناتھاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری درگارہ پہنچی اور درگاہ کے متولی عبدالوحید کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    ڈی سی او سرگودھا نےکہاکہ درگاہ سے20افراد کی لاشیں برآمد کرکے انہیں اور کچھ زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا۔


    غیرت کے نام پرنویں جماعت کی طالبہ بھائیوں کے ہاتھوں قتل


    ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا کہنا تھا کہ عبدالوحید کی ذہنی حالت درس معلوم نہیں ہوتی اور اطلاعات کے مطابق وہ اکثر درگاہ پر آئے ہوئے مریدین کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزم عبدالوحیدنےجمعےسےدرگاہ میں لوگوں کوقتل کرناشروع کیاتھا جبکہ کچھ مقتولین کی لاشیں 2دن پرانی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےواقعےکانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے24گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف نےزعیم قادری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی۔کمیٹی میں آرپی او،ڈپٹی کمشنرسرگودھا،محکمہ داخلہ کےافسرسمیت دیگرشامل ہیں۔

    خیال رہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹس کےمطابق درگاہ پر موجود مریدین کو نشہ آور مشروب اور کھانا کھلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور انہیں رات گئے سوتے ہوئےقتل کردیا گیا۔

    واضح رہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چک 95 شمالی اور اطراف کے دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو درگاہ پر تعینات کردیا گیا۔

  • سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    ماسکو: سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں22افراد سوار تھے جن میں سے 19ہلاک ہو گئے جبکہ3 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 140اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ کا شکار ہوا تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کے دو بلیک باکس بھی تلاش کر لیے ہیں جو بلکل درست حالت میں بتائے جاتے ہیں جن سے حادثے کے محرکات کا پتہ لگانے میں مدد لی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا،اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ یوراگوئے سے 80کلو میٹر شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس میں 19افراد جان کی بازی ہار گئے۔