Tag: 19 جولائی

  • 19 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی یا منسوخ نہیں ہوگی، کراچی کے تاجروں کا اعلان

    19 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی یا منسوخ نہیں ہوگی، کراچی کے تاجروں کا اعلان

    کراچی : شہر قائد کے تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی یا منسوخ نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرکراچی چیمبر جاوید بلوانی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال 19 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوگی، ہڑتال ملتوی یا منسوخ نہیں ہوگی۔

    جاویدبلوانی کا کہنا تھا کہ ملتوی یا منسوخی کا فیصلہ چاروں صوبوں کے چیمبرز کی مشاورت سے ہوگا، افواہیں پھیلانےوالےکاروباری برادری کےخیرخواہ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تاجر،دکانداراورصنعت کار سب ہڑتال میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    مزید پڑھیں : ایف بی آر اختیارات کیخلاف ہڑتال پر تاجر برادری تقسیم ہوگئی

    یاد رہے گذشتہ روز صدر ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر اختیارات کیخلاف 19 جولائی ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    عاطف اکرم کا کہنا تھا کہ 19 جولائی کو ہڑتال نہیں کی جائےگی، کراچی چیمبر کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز ہڑتال مؤخر کرنے کے حق میں ہیں۔

    خیال رہے تاجروں کی 19جولائی کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر آج وزیرخزانہ نے چیمبرز اور تاجر رہنماؤں کو دارالحکومت اسلام آباد بلایا تھا، تاجر قیادت اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    وزیرخزانہ سے ملاقات کے حوالے سے صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ حکومت کو واضح پیغام دیں گے، ایف بی آر کے اختیارات ناقابل قبول ہیں۔