Tag: 19 ملزمان گرفتار

  • کراچی : رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 19 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 19 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 19افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے، صدر موبائل مارکیٹ میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حالیہ کارروائیاں میمن گوٹھ، گلستان جوہر، کورنگی انڈسٹریل ایریا، عوامی کالونی، اتحادٹاؤن، بلدیہ اور سعیدآباد کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

    گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی کا عمل جاری ہے، آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشین کے ذریعے مشکوک افراد کو چیک کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ آپریشن چہلم امام حسین اور امن وامان کے حوالے سے کیا جارہا ہے، سرچ آپریشن لائنزایریا، اےبی سینالائن، شارع فیصل کےاطراف جاری ہے، جس میں بارہ سے زائد گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، النسافورس کی اہلکار بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب صدر موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات ہوئی ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئی۔ فوٹیج میں پانچ ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان دکان سے سات لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 19 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 19 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کامیاب کارروائی کے بعد 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں ماڈل کالونی، گذری اور شارع فیصل، موچکو، محمودآباد، ماڑی پور کے علاقوں میں کی گئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ماڈل کالونی، گذری اور شارع فیصل سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔

    ادھر زمان ٹاؤن، لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق شارع فیصل، موچکو، محمود آباد اور ماڑی پور سے 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    رینجرز کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ شہر میں‌ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی کارروائیاں‌ جاری ہیں‌، چند روز قبل بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا.