Tag: 19 dead

  • مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 18 لڑکیوں کی جان لے گیا

    مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 18 لڑکیوں کی جان لے گیا

    مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 18 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں، مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 18 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔

    گزشتہ روز ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 18 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ تین لڑکیاں اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے کچھ اپنی گھروں کی واحد کفیل تھیں جبکہ بعض نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر والوں کی مدد کے لیے کام شروع کیا تھا۔

    اس سے قبل کیلیفورنیا کی جھیل میں کشتی الٹنے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    بھارت، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، متعدد افراد لاپتا

    رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی جھیل طاہو (Tahoe) میں 2 روز قبل پیش آئے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے، اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

    افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

    کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 20 زخمی ہوگئے۔

    افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس ڈسٹرکٹ ون کے علاقے میں گورنر آفس کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑایا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ دھماکے سے اطراف کی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے سکھ برادری کے وفد کو نشانہ بنایا تھا۔

    حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 19 افراد میں سے 12 کا تعلق سکھ اور ہندو برادری سے ہے جبکہ دیگر بیس افراد زخمی ہیں۔

    صوبائی وزیر صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کیماوال نے کہا ہے کہ 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، جن میں سے اکثر سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

    صوبائی گورنر عطا اللہ نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خودکش تھا تاہم مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت: مسافر کشتی ڈوبنے سے 19 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    بھارت: مسافر کشتی ڈوبنے سے 19 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    ممبئی: بھارت میں ایک مسافر کشتی ڈوب جانے سے 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جنہیں تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اہلکار مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک کشتی دوران سفر اچانک ڈوب گئی جس کے نتیجے میں انیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

    حکام کے مطابق یہ کشتی جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہو کر گزرنے والے دریائے گوداواری میں ڈوبی، جس وقت یہ کشتی ڈوبی، اُس وقت شدید بارش ہو رہی تھی اور طوفانی ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔


    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک


    دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اس مسافر کشتی پر کُل 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 19 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ کشتی میں سوار کئی افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندر بابو نے اس حادثے کی ذمہ داری ایسی مسافر کشتی کے منتظمین پر ڈالی ہے، جو عام طور پر ان کشتیوں پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرا لیتے ہیں، جس کے باعث یہ حادثات رونما ہوتے ہیں۔


    بھارتی ریاست اترپردیش میں فلائی اوورگرنےسے18 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ گذشتہ سال برازیل میں ایک مسافر کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں ریسکیو آپریشن کے ذریعے تلاش کر لیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں انیس دہشتگرد مارے گئے جبکہ سات اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے، شمالی وزیرِستان میں دشمنوں کے خلاف کارروائی میں مزید سات جوانوں نے ارضِ وطن کیلئے جان نچھاور کی، سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب تازہ کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ کمانڈروں سمیت 19شدت پسند مارے گئے جبکہ ایک خود کش حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑا دینے سے سات اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات  گئے شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے میں کارروائی کی ، اس موقع پر فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد پانچ کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جب بقیہ بچ جانے والے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے محاصرہ کرلیا تو ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔