Tag: 19 may

  • شاہی خاندان کی اگلی بہو نے اداکاری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا

    شاہی خاندان کی اگلی بہو نے اداکاری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی منگیتر اداکارہ میگن مارکل کا اداکاری کا سفر تمام ہوا، ان کے ڈرامے کی آخری قسط منظر عام پر آگئی جس کے بعد اب وہ مزید کسی ڈرامے کے لیے کام نہیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2016 برطانوی شہزادہ ہیری کی منگیتر ادکارہ میگن مارکل نے منگنی کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ شادی سے قبل اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہہ دیں گی۔

    گذشتہ روز امریکی اداکارہ میگن مارکل کی ٹی وی سیریز سوٹس سے علیحدگی کو ٹی وی پر دکھایا گیا، میگن آخری بار ریچل زین کے کردار میں قانونی امور کے بارے میں بننے والے امریکی ڈرامے میں ظاہر ہوئیں جس کا ساتواں سیزن امریکا میں ختم ہو گیا۔

    برطانوی شہزادے اور میگن مارکل کی شادی، خصوصی کپ تیار

    خیال رہے کہ 2016 میں جب میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کی منگنی اعلان کیا گیا تو 36 سالہ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے سے پہلے اداکاری چھوڑ دیں گی جس کے بعد عملی طور پر انہوں نے ایسا ہی کیا، خیال رہے کہ اداکارہ میگن مارکل کی آئندہ ماہ کی 19 تاریخ کو برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہو گی۔

    برطانوی شہزادہ ہیری اور صدر بارک اوباما کی نوک جھونک نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں

    یاد رہے کہ گذشہ سال نومبر کی ابتدا میں اداکارہ مارکل نے پہلی مرتبہ شہزادے ہیری کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، انھوں نے مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں ایک جیسے انسان ہیں ایک دوسرے کو خوب سمجتے ہیں، اور جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقارمرزا کی ضمانت میں 19مئی تک توسیع

    ذوالفقارمرزا کی ضمانت میں 19مئی تک توسیع

    کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزاکی تین مقدمات میں انیس مئی تک ضمانت منظور کرلی۔

    ہاتھوں میں پاکستانی پرچم  اور درجنوں سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ باغی جیالا ذوالفقارمرزا کراچی کی انسداد دہشت گردی میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل عدالت کو ذوالفقار مرزا کیخلاف قائل کرنےمیں ناکام رہے۔

    دلائل میں پولیس اسٹیشن پر حملےاوراہلکاروں کو زدوکوب کرنے کے بارے میں جج کو آگاہ بھی کیا لیکن عدالت کا فیصلہ سابق وزیرداخلہ کے حق میں آیا اور ان کی ایک لاکھ مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

    سابق وزیرداخلہ عدالت سے باہر آئے تو اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے فیصلے کوانصاف کی فتح قرار دیا۔

    سابق وزیرِ داخلہ کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے سابق وزیر داخلہ کو جوتوں کی سلامی پیش کی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ اے ٹی اے سیون بھی شامل ہے، یہ دفعہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان پر لگائی جاتی ہیں۔      

    بدین کے تھانے پر حملے اور شہر کو زبردستی بند کرانے پر ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ دفعات میں تین سو چوبیس، تین سو پچانوے، ایچ چارسو ستائیس، ایک سو انچاس، ایک سو اڑتالیس، ایک سو سینتالیس اور پانچ سو چھ شامل ہیں۔

    یہ دفعات دھمکی ،ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ،بلوہ ، اقدام قتل، نقصان پہنچانا،حملہ کرکے زخمی کرنے کے ملزمان پر لگائی جاتی ہیں ۔ مقدمات ایڈیشنل ایس ایچ او ولی محمد چانڈیو ، حاجی تاج محمد اور امتیاز علی سمیت دیگر نے درج کرائے ہیں۔