Tag: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی سمیت بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا اور نیب پراسیکیوشن ٹیم بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

    جج ناصرجاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 7سال قید کی سنا دی۔

    احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

    عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

    اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    یاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

    ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • 190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

    190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

    راولپنڈی :190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

    ریفرنس میں آج کسی گواہ کا بیان آج قلمبند نہ ہوسکا، بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی،میں انتظار کرتی رہی، جس پر عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی تو بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی سےآگاہ نہیں کیا۔

    عدالت نے بتایا کہ گزشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی اور ملزمان کےوکلاسے سوال کیا کیا آپ کو بھی عدالت پراعتماد نہیں۔

    وکلا نے کہا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورےکی اجازت دی جائے، بعد ازاں ڈیڑھ گھنٹے مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    عدالت پرعدم اعتماد ختم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اوروکلاڈیڑھ گھنٹے بشریٰ بی بی کو سمجھاتے رہے۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلانے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت رکھنےکی استدعا کی گئی۔

    جس پر عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرکے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

  • محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی اڈیالہ جیل پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول

    محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی اڈیالہ جیل پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول

    اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی اور کہا کالعدم تنظیموں کی جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے سماعت ملتوی کیلئے احتساب عدالت کوخط لکھ دیا۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ اڈیالہ صوبے کی حساس ترین جیل ہے، جیل میں گنجائش کے برعکس 7ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں، جس میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم ہیں۔

    خط میں لکھا سیاسی بیک گراؤنڈرکھنے والے ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ میں ہیں، محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جیلوں پر حملےکےمنصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی، رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈی جی خان، راولپنڈی،اٹک جیل کوسیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ کی سیکیورٹی کیلئےقانون نافذکرنیوالےاداروں کےتعاون سےفرضی مشق بھی کی گئی اور جیل سےملحقہ رہائشی علاقوں کےمکینوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے۔

    جیل سپرنٹنڈنٹ سیکیورٹی انتظامات کےتناظرمیں ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کی جائے۔

    یاد رہے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا۔

  • 190 پاؤنڈ اسکینڈل :  زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور شہزاد اکبر کے اشتہارات چسپاں

    190 پاؤنڈ اسکینڈل : زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور شہزاد اکبر کے اشتہارات چسپاں

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبر سمیت6 ملزمان کے اشتہارات چسپاں کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردیئے گئے۔

    احتساب عدالت اسلام آباد کے حکم پر 6 شریک ملزمان کےاشتہارات جاری کر دیے ، ملزمان کے اشتہارات جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔

    زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبرسمیت 6 شریک ملزمان کے اشتہارات چسپاں کئے گیے ہیں۔

    عدالت نے ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے اور ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات اونچی آوازمیں پڑھنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے نیب کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سربراہ پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا ، ریفرنس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    جس میں بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا نام شامل تھا۔