Tag: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل

  • 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل :  اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل : اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے، جن کے پاسپورٹ بلاک کئے گئے ان میں شہزاداکبر اورفرح خان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شہزاداکبر اورفرح خان کاپاسپورٹ بھی بلاک کیاگیا، وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس نے اقدامات کیے۔

    خیال رہے نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    واضح رہے نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا سزا تو ملے گی، فیصل واوڈا

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا سزا تو ملے گی، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا ہے سزا تو ملے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انصاف ہورہا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے، ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے باوجود لوگوں کو بری کیا گیا ہے تو تعریف کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ، 9 مئی، 26 نومبر کے کیسز حقیقت میں موجود ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو بڑے کھلاڑی ہیں جو کمپرومائزڈ ہیں چاہتے ہیں کہ بانی جیل میں ہی رہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ شہبازشریف  کے ذاتی طور پر تعلقات اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اچھے ہیں، ایس آئی ایف سی کو آرمی چیف لیڈ کر رہے ہیں جو بہترین کام  کررہی ہے اگر حکومت کچھ کریڈٹ لے رہی  ہے تو لینےدیں اس میں غلط کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  دوہزار پچیس میں پاکستان کے لیے بہت خوشخبریاں ہوں گی، پاکستان کے لیے ٹیک آف کا سال ہوگا، حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات بالکل شروع ہوں گے لیکن بیس جنوری کے بعد ہوں گے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ حکومت 2014 کےدھرنوں پرچلی جائے گی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد: 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں  سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا، انھوں نے 13 جولائی کو عدالت میں کو بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ریکارڈ بیان میں کہا کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، شہزاداکبر نے بانی پی ٹی آئی کے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کا کہا تھا، معاملے کو بانی پی ٹی آئی سے تصدیق کے بعد کابینہ سیکریٹری کومنظوری دی تھی

    سابق پرنسپل سیکریٹری کا بیان میں کہنا تھا کہ کابینہ سیکریٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفترمیں موجود تھے، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اگست 2018سے اپریل2022 تک بطورپرنسپل سیکرٹری تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط رازداری سے متعلق تھے لیکن معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہنچان لیا تھا۔

    سابق پرنسپل سیکریٹری نے مزید کہا کہ معاہدے کیساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی جسے سے متعلق بتایا نہیں گیا۔

    یاد رہے 13 جولائی کو سابق پرنسپل سیکریٹری  نے احتساب عدالت جج محمدعلی وڑائچ کو بیان ریکارڈ کرایا تھا ، جس پر 20جولائی کو وکلاصفائی  ان کے بیان پر جرح کریں گے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

    این سی اے 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات میں نئی چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آئی ہے۔زبیدہ جلال نے نیب کے سامنے نئے انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے۔ زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ سنجیدہ معاملے پربغیربحث کے ایجنڈا منظور کیا گیا، منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

    نیب نے بتایا کہ کابینہ ارکان نے 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔ کئی ارکان کی رائے تھی این سی اے سے رقم پاکستان کو دینے کی بات کی جائے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کابینہ ارکان نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔ زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انھوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    زبیدہ جلال کا کابینہ میں موقف تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہیں واپس آنے چاہیئں، زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ میرے اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیا گیا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل : نیب ٹیم  کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ساڑھے 3 گھنٹے تفتیش

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل : نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ساڑھے 3 گھنٹے تفتیش

    راولپنڈی :190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو(نیب ) ٹیم اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ساڑھے 3 گھنٹے تفتیش کے بعد روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرراحیل اعظم کررہے تھے۔

    جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نےاڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ساڑھے 3گھنٹے تفتیش کی اور تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے 15 نومبرسےتفتیش کا آغاز کررکھاہے، نیب ٹیم 21نومبرتک روزانہ کی بنیادپراڈیالہ جیل میں تفتیش کرتی رہے گی۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے21 نومبرتک چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈمنظورکر رکھا ہے اور عدالت نے نیب کو جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔