Tag: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس

  • بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے،  احتساب عدالت

    بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے، احتساب عدالت

    راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئےاور بشریٰ بی نے معاونت کی۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا ، احتساب کی خصوصی عدالت کےجج ناصرجاوید رانا نے ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔

    جس میں کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے مطابق عمران خان کرپشن میں ملوث پائے گئے اور بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر مجرم قرار دیا جاتا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ عمران خان ،بشریٰ بی بی کونیب قانون کے سیکشن 10اے کے مطابق سزا سنائی گئی ، دونوں فیصلہ سننے کیلئے پیش ہوئے۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں مجرموں کو فراہم کی جائیں، ریفرنس کے فیصلے کیخلاف دونوں مجرمان اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

    عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال قید اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید چھے ماہ اور بشریٰ بی بی کو مزید تین ماہ قید کی سزا ہوگی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کوسرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

  • ’190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کرنے کا اعلان‘

    ’190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کرنے کا اعلان‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں قراردادیں پیش کریں گے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل فیصل چوہدری مذکورہ فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ایک بھی ثبوت نہیں تھا۔ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ بریت کا کیس ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک آلہ کار بن چکا ہے اور اس کی تحقیقات فراڈ ہیں۔ ہم نیب کے ریفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ آج کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور عدالتیں شہری بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکیں۔ بشریٰ بی بی کو بانی کی اہلیہ ہونے پر سزا دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں محفوظ فیصلہ تین بار ملتوی کرنے کے بعد آج سنا دیا۔

    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور پانچ لاکھ جرماے کی سزا سنائی۔

    عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/190m-case-verdict-imran-khan-sentenced-to-14-years-in-prison/

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ،  بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

    راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا ، جس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو کی سزا 7سال قید کی سنا دی گئی۔

    احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

    عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور کہا جرمانہ ادا نہ کرنے پربشریٰ بی بی کو مزید 3ماہ قید کی سزا ہوگی۔

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور اس ریفرنس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔

    نیب نے تیرہ نومبر دو ہزار تئیس کو ایک سو نوے ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، جس کے بعد نیب نے سترہ دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی۔

    یکم دسمبر دو ہزار تئیس کو نیب نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا،جس پر سو سے زائد سماعتیں ہوئیں۔

    نیب کی جانب سے انسٹھ گواہان کی فہرست پیش کی گئی، جس میں ریفرنس میں کل پینتیس گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور جرح ہوئی۔

    ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک گواہوں میں شامل تھے جبکہ عدالت نےزلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفی نسیم سمیت چھ ملزمان کیس میں اشتہاری قرار دیا ساتھ ہی ان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی سمیت بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا اور نیب پراسیکیوشن ٹیم بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

    جج ناصرجاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 7سال قید کی سنا دی۔

    احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

    عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

    اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    یاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

    ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں انصاف کا فیصلہ ہوا تو آج بانی پی ٹی آئی بری ہوں گے، بیرسٹر گوہر

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں انصاف کا فیصلہ ہوا تو آج بانی پی ٹی آئی بری ہوں گے، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں انصاف کا فیصلہ ہوا تو آج بانی پی ٹی آئی بری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ جو بھی ہوگا آج ملتوی نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم تیارہو کرآئےہیں جو بھی فیصلہ آئے، 2 سال سے جس طرح زیادتیاں ہوئی ہیں اسکاآپ اندازہ کر سکتے ہیں، انصاف کافیصلہ ہواتوبانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سےبری ہوں گے اور رہا بھی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ہوگا

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    اس ریفرنس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے، احتساب عدالت نے فیصلہ اٹھارہ دسمبر دوہزار چوبیس کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانے کیلئے پہلے تئیس دسمبر پھر چھے جنوری اور اس کے بعد تیرہ جنوری کی تاریخ دی گئی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا تاہم ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

  • احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا

    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ وہ فیصلہ لکھ رہے ہیں فیصلہ اب نئی تاریخ کو سنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اے آر وائی نیوز نے تین دن پہلے فیصلہ مؤخر ہونے کی خبر دی تھی۔

    اب احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اس ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت نے اس کیس میں ملزمان پر 27 فروری کو فردِ جرم عائد کی تھی، ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، نیب نے 35 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے۔

    دوسری طرف یورپی یونین نے پاکستان میں شہریوں کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے آئی سی سی پی آر کا رکن ہے، فوجی عدالتوں کے فیصلے معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں، پاکستان نے 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز کو نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔

    بانی PTI کی رہائی پر بات سے انکار کیا گیا تو مذاکرات میں آگے نہیں بڑھ سکیں گے، حامد رضا

    ادھر حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا آغازآج ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان کیمرا اجلاس کی صدارت کریں گے، حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے ارکان کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کہتے ہیں کہ آج مذاکرات کا پہلا دور ہے، دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: پرویز خٹک  نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرادیا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: پرویز خٹک نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرادیا

    راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں پرویز خٹک بیان ریکارڈ کرادیا، بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں مسکراتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ، نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردارمظفر عباسی کی سربراہی میں اور بانی پی ٹی آئی کےوکیل عثمان گل، ظہیرعباس اور خالد چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت پرویز خٹک اور بانی پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے، اہم گواہ پرویز خٹک بیان ریکارڈ کرایا۔

    پرویزخٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں مسکراتے رہے، پرویزخٹک نےبیان دیا کہ نیب نے مئی 2023میں 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا پاکستان سے باہر بھجوائی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔

    سابق رہنما نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ ایجنڈے پر نہیں تھا،میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈےکے طور پر لایا گیا،ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نےاعتراض کیا تھا۔

    کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بندلفافے میں پیش کئے گئے، ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا ایجنڈے کیساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کےمالک نےبرطانیہ منتقل کی تھی۔

    آئندہ سماعت پروکلاء صفائی پرویزخٹک کے بیان پرجرح مکمل کریں گے، بعد ازاں سماعت تیرہ جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی، جس میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کو اثرورسوخ سےمنظورکرایا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنےآگئی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا ہے اپریل دوہزار انیس میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک سو نوےملین پاؤنڈ کا سراغ لگایا۔

    چارج شیٹ میں کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے چھ دسمبر دوہزار انیس کو نیشنل کرائم ایجنسی کے رازداری ڈیڈپردستخط کئے۔

    چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےالقادرٹرسٹ کو اثرورسوخ سےمنظورکرایا۔ وہ رولز آف بزنس انیس سو تہتر کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    فرد جرم کی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے چوبیس مارچ دوہزار اکیس کو بطور ٹرسٹی دستاویزپر دستخط کرکے مدد کی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : کون کون سی اہم شخصیات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کے خلاف گواہی دیں گی؟

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : کون کون سی اہم شخصیات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف گواہی دیں گی؟

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہی دینے والوں کے نام سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کی فہرست سامنے آگئی۔

    نیب حکام 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں کل 59 گواہان کو پیش کریں، گواہان میں پرویز خٹک، اعظم خان زبیدہ جلال اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ ریکوری یونٹ کیبنٹ ڈویژن محسن امان شامل ہیں۔

    چیف فائنانس آفیسر القادر یونیورسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اسٹیٹ بینک سید انصر حسین ، ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر القادر یونیورسٹی محمد امجد الرحمان اور سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم ندیم افضال گوندل بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے پانچ گواہان کو 6 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی تھی ، جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کاعدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔