Tag: 190 ملین پاؤنڈ کیس

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردیں۔

    بیرسٹر سلمان صفدرکےذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی اور 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ، نیب کیس لٹکانے کے لئے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی درخواستوں پر سماعت کیوں نہیں ہو سکے گی؟

    عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ عدالت سے گزشتہ سماعت پر کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تاہم یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت ، نیب  نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت ، نیب نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی سزاکیخلاف اپیلوں پر پیروی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی سزاکیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے نیب کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

    نیب نے پانچ اسپیشل پراسیکیوٹرز کو کیسز کی پیروی کے لیے تعینات کر دیا ہے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نیب کی لیگل ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

    عرفان احمدبھولا، سہیل عارف ، رافع مقصود، یاسر سلیم رانالیگل ٹیم کاحصہ ہوں گے، پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادرشاہ نے چیئرمین نیب کی منظوری سے ٹیم تشکیل دی۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی امور کی پیروی کرے گی۔

    واضح رہے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی  سزا معطلی کی درخواستوں پر 5 جون کو سماعت کرے گا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت

    190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر کرنے کے حوالے سے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

    تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، اس وقت سزا یافتہ مجرموں کی 279 اپیلیں زیرِ التوا ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیلیں صرف اپنے نمبر پر ہی سماعت کیلئےمقرر ہوں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سزائے موت کیخلاف 63 اور عمر قید کی سزا کے خلاف 73 اپیلیں زیر التوا ہیں، سات سال سے زائد قید کی 88 جبکہ سات سال سے کم قید کی 55 اپیلیں زیر التوا ہیں، سزائے موت کے خلاف سب سے پرانی زیر التوا اپیل 2017 کی ہے اور اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر کی گئی تھی جو ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔

    تحریری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی اس لیے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

    190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی، جس میں 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کردی گئیں۔

    بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کی جانب سے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائرکی گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے اپیلیں دائرکیں۔

    اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

    اپیل میں کہنا تھا کہ این سی اےمعاہدے کا متن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ واضح کرتاہے، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیل میں اسلام آبادہائیکورٹ سے17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

    یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس :  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

    190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو سزا کیخلاف اپیلیں دائر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں گئیں ، ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

    اپیل کے ڈرافٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے اور احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار کی استدعا کی گئی ہے۔

    اپیل میں عمران خان  اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

    اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا ، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

    اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کامتن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کوشامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہدپیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان  کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

  • بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ! سزا ہوگی یا نہیں ؟

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ! سزا ہوگی یا نہیں ؟

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا سماعت کریں گے۔

    سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا، جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

    اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کےوکلا کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    یاد رہے سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کاآج فیصلہ آجائے گا اور ساری ہوا نکل جائے گی، عمران خان کواس کیس میں ضرور سزا ہوگی، فیصلہ دیوار پر لکھا ہوا ہے۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

    ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: ’برطانیہ سے آئی رقم سے پاکستان کو نقصان نہیں، 20 ارب کا منافع ہوا‘

    190 ملین پاؤنڈ کیس: ’برطانیہ سے آئی رقم سے پاکستان کو نقصان نہیں، 20 ارب کا منافع ہوا‘

    پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی رقم سے ریاست پاکستان کو نقصان نہیں بلکہ 20 ارب کا منافع ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں القادر ٹرسٹ اسکینڈل (190 ملین پاؤنڈ کیس) کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ سے رقم آنے میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا کوئی کردار نہیں تھا اور اس معاملے پر ریاست پاکستان کو ایک پیسے کا نقصان نہیں بلکہ 20 ارب کا منافع ہوا۔

    سلمان اکرم راجا نے کہا کہ برطانیہ میں پراپرٹی خطیر رقم پر خریدی گئی، تو وہاں تفتیش شروع کی گئی۔ برطانیہ میں مقدمہ قائم ضرور ہوا، مگر آگے نہیں چلا اور سیٹلمنٹ ہوئی۔ وزیراعظم اور کابینہ کی مداخلت کے بغیر برطانیہ میں معاہدہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلمنٹ میں کہا گیا کہ رقم پاکستان واپس لے جائی جائے گی لیکن کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ رقم ریاست پاکستان کی ہے۔ یہ رقم سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ یہاں درخواست آئی کہ این سی اے سے کیا گیا معاہدہ خفیہ رکھا جائے اور اس معاہدے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کو بنیاد بنا کر پوری کہانی بنا کر اٹھائی گئی۔

    سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ برطانیہ سے آنے والی یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رہی اور اب تمام رقم قومی خزانے میں جا چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نمل اور شوکت خانم اسپتال میں اربوں روپے آتے ہیں، اگر عمران خان نے پیسہ بنانا ہوتا تو وہاں سے بناتے۔

    پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری نے آج تیسری بار 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونے پر کہا کہ فیصلہ ملتوی کرنے کا مقصد شاید یہ تاثر دینا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے۔

    سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جب بھی فیصلہ آئے گا، تو عوام ، دنیا اور عدالتوں کے سامنے رکھیں گے۔ عمران خان کے خلاف نکاح عدت کیس اور سائفر کی طرح یہ مقدمہ بھی کوئی وقعت نہیں رکھتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/190m-al-qadir-trust-case-verdict-deferred-for-third-time/

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

    190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

    راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کردیا، اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، عدالت نے کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

    عدالت نے فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی پر مؤخر کیا، جج ناصر جاویدرانا نے کہا کہ ساڑھے8بجے عدالت پہنچا ہوں، عمران خان کو پیش ہونے کیلئے دو بار پیغام پہنچایا ہے، بانی اور بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئے۔

    مزید پڑھیں : ’بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی

    احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، اب 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ 17جنوری کو سنایا جائے گا، بعد ازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    خیال رہے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جانا تھا ، بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

    ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی‌ ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا  نہیں؟  فیصلے کی گھڑی آگئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی‌ ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا نہیں؟ فیصلے کی گھڑی آگئی

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، عدالت نے18 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، اڈیالہ جیل پنڈی میں دن گیارہ بجے فیصلہ سنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور وکلا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    اس موقع پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے جبکہ احتساب عدالت کا عملہ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان  کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

    مزید پڑھیں : ’بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی

    بعد ازاں احتساب عدالت کےجج ناصرجاوید رانانےفیصلہ اٹھارہ دسمبر کو محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سنانے کی تاریخ 2 بار مؤخر کی گئی۔

    23 دسمبر کو فیصلہ سنانےکی تاریخ مقرر کی تھی تاہم سماعت ملتوی کر کے 6 جنوری کی گئی لیکن اس روز بھی فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل کیا گیا، 35گواہوں پر جرح کی گئی، 100سے زائد سماعتیں ہوئیں۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی تحفظات کا اظہار کردیا ہے، شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ یہ کیس بھی عدت کیس کی طرح مضحکہ خیز ہے، انصاف کا قتل کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پیسہ سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں ہے، القادر ٹرسٹ میں یہ پیسہ آیا ہی نہیں۔

    دوسری جانب گذشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی، بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے تھے، کسی نے یہ کروایا تو اب کوئی نہیں مانے گا۔

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیا ہے؟

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر سنگین االزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے پہلے، شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی کا خفیہ معاہدہ کیا اور وفاقی کابینہ سے اس کی منظوری بند لفافے میں لی، جس کے بدلے زلفی بخاری کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے القادر یونیورسٹی کے لیے 458 کنال اراضی حاصل کی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے نام پر سیکڑوں کنال اراضی مبینہ طور پر حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 190 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا۔

    الزامات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر 50 بلین روپے ایڈجسٹ کیے، اس وقت 190 ملین پاؤنڈ جو کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے حکومت کو بھیجے تھے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے 26 دسمبر 2019 کو القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس  کا فیصلہ سنانے کی تاریخ سامنے آگئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ سامنے آگئی

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک بار پھرموخر کردیا۔

    عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کیا ، وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کورٹ اسٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا اور فیصلہ سنانےکی اگلی تاریخ آج مقرر کی جائے گی۔

    بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا، جج احتساب عدالت ناصرجاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیا ہے؟

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے نام پر سیکڑوں کنال اراضی مبینہ طور پر حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 190 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا۔

    الزامات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر 50 بلین روپے ایڈجسٹ کیے، اس وقت 190 ملین پاؤنڈ جو کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے حکومت کو بھیجے تھے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے 26 دسمبر 2019 کو القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا۔