Tag: 190 ملین پاؤنڈ کیس

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی  درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

    190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

    جس میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسا کوئی شواہد نہیں مواد نہیں جس بنا پہ سزا سنائی جا سکے۔

    درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔

  • نیب ترامیم کی بحالی : بانی پی ٹی آئی نے رعایت مانگ لی

    نیب ترامیم کی بحالی : بانی پی ٹی آئی نے رعایت مانگ لی

    راولپنڈی : نیب ترامیم کی بحالی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کی بحالی کے بعد ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔

    بریت کی درخواست نئے قانون کے تحت دائر کی گئی، اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران وکلا نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی احتساب عدالت میں جمع کرائی۔

    اس موقع پر پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیس سننے والا جج پھر تبدیل

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیس سننے والا جج پھر تبدیل

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیس سننے والے جج کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کو ایک بارپھرتبدیل کردیا گیا۔

    احتساب عدالت نمبر1 میں ناصر جاوید رانا کو جج نامزد کردیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف کیس احتساب عدالت نمبر1میں زیرسماعت ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےمتعددججزکی نامزدگیوں کی منظوری بھی دی ، جس میں ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد احتساب عدالت نمبر 3 کیلئے، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان بینکنگ کورٹ تعیناتی کیلئےنامزد کی گیا۔

    ہائیکورٹ نےوزارت قانون کوججزکےنام بھجوادیے، جس کے بعد وزارت قانون نے احتساب عدالت نمبر ایک نئے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    وزارت قانون کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناصر جاوید رانا کو3 سال کے لیے جج تعینات کیا گیا، اس سے قبل جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاؤنڈ کیس سن رہے تھے۔

    خیال رہے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، کیس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدرانااڈیالہ جیل پہنچ گئے ، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوعدالت پیش کیا جائے گا۔

    وکلاء صفائی تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کریں گے، ریفرنس میں مجموعی طور پر پینتیس گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ چونتیس پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں  بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

    راولپنڈی : احتساب کی خصوصی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب کی خصوصی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل، بیرسٹر سلمان صفدر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان کے بیان قلم بند ہوئے اور عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تین گوہان کو طلب کر لیا۔

    دوران سماعت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے، عدالت میں نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی اور بتایا بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہی نہیں ہوئے ہیں۔

    احتساب کی خصوصی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ، احتساب عدالت کےجج محمد علی وڑائچ نے بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی۔

    بعد ازاں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 بلین پاؤنڈ کیس کی سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے مئی میں 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔

  • لطیف کھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے

    لطیف کھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے

    لاہور : بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے وکیل لطیف کھوسہ الگ ہوگئے ، لطیف کھوسہ کی جگہ علی ظفربانی پی ٹی آئی کی وکالت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وکلالطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے۔

    لطیف کھوسہ اور ٹیم نے انتخابات میں مصروفیات کی وجہ سے خود کو کیس سے الگ کیا، لطیف کھوسہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں۔

    کیس میں لطیف کھوسہ کی جگہ علی ظفربانی پی ٹی آئی کی وکالت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کو کیس سے الگ ہونے کی کوئی ہدایت نہیں دی تاہم توشہ خانہ کیس میں سردار شہباز کھوسہ بانی پی ٹی آئی کی وکالت جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی ہے۔

    احتساب عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں وکلا تبدیلی کی بھی درخواست دائر کی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی کے نئےوکیل علی ظفرکی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

    نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی  4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    راولپنڈی : احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ایک سونوے ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے حج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔

    نیب اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اکیس نومبر تک ہمارے حوالے کیا، انویسٹی گیشن کیسے کرنی ہے اب نیب طے کرے گا۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نےاڈیالہ جیل میں سماعت اکیس نومبرتک ملتوی کردی۔

    دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اکیس نومبر تک توسیع کردی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:  نیب  کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ۔

    نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی جانب سے تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ، ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کے حوالےسے فیصلہ محفوظ ہے اور وہ فیصلہ آنے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر احتساب عدالت سترہ نومبر کو دوبارہ سماعت کرے گی۔

    احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو التوا میں رکھتے ہوئے تین روز کیلئے نیب تفتیشی ٹیم کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

    چئیرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ فاضل عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدا مسترد کردی اور تین روز کیلئے جیل میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت نیب کو دے دی۔

  • نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مزید افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دے دی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سابق سیکرٹری اعظم خان ، سکندر حیات، عارف رحیم، نوید اکبر، نثار محمد، غلام حیدر، عارف نذیر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی فرحت شہزادی کو انٹرپول کے ذریعےپاکستان لانے کے اقدامات بھی کی درخواست کی۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ نیب پہلے ہی پی ٹی آئی کابینہ میں موجود اراکین کے نام ای سی ایل میں ڈال چکی ہے تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔